ETV Bharat / city

لاک ڈاؤن : ورانسی میں انتظامیہ کی مزید سختی - uttar pardesh

کورونا انفیکشن کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے انتظامیہ اب مزید سختی برتنے کی کوشش کر رہی ہے۔ پہلے تبلیغی جماعت کے لوگوں کی غفلت اور اب دوا فروشوں کی وجہ سے بنارس میں متاثرہ افراد کی تعداد پچاس ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس کے سسب انتظامیہ کی جانب سے مزید سختی

author img

By

Published : Apr 30, 2020, 3:11 PM IST

بنارس میں کورونا انفیکشن کے بڑھتے معاملات کی وجہ سے ضلع مجسٹریٹ نے اعلی عہدیداروں سے ایک میٹنگ کی۔ اس میٹنگ میں لاک ڈاؤن کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آپ کو بتا دیں کہ وارانسی کے ضلعی مجسٹریٹ نے تمام کاروباری خدمات حتی کہ سبزی منڈیوں، دوا کی دکانوں، راشن کی دکانوں کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 3 مئی کی رات تک بغیر پاس حاصل کیے وارانسی میں کوئی دکان نہیں کھولی جائے گی۔

ڈسٹرکٹ آفیسر کوشل راج شرما نے بتایا کہ وارانسی میں تیزی سے بڑھتے کورونا انفیکشن معاملے کے پیش نظر آج ضلع کے تمام اعلی عہدیداروں کے ساتھ ایک میٹنگ ہوئی۔

میٹنگ میں لاک ڈاؤن کے تعلق سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ تمام پرانے احکامات کو تبدیل کرتے ہوئے، وارانسی شہر کے لئے نئے فیصلے لیے گئے۔

3 مئی 2020 کی رات تک ضلع میں کوئی اسٹور نہیں کھولا جائے گا۔

راشن، سبزیاں، گیس، دودھ، دوائیں، ان سب کی گھریلو فراہمی شام 6 بجے تک روزانہ کی اجازت ہوگی۔

ہوم ڈیلیوری شاپس اور ہوم ڈیلیوری مین کو پہلے کی طرح اجازت رہے گی۔

ہوم ڈیلیوری کے لئے کوئی بھی دکاندار جو نیا پاس لینا چاہتا ہے وہ ڈسٹرکٹ سپلائی آفیسر سے رابطہ کر کے اپنا پاس حاصل کر سکتا ہے۔۔۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کوشل راج شرما نے بتایا کہ ایک دکان میں صرف ایک دکاندار، ایک اکاؤنٹنٹ اور 2 ملازمین کی اجازت ہوگی۔ اس کے علاوہ تمام دکانداروں کو صرف آن لائن واٹس ایپ یا فون کے ذریعے ہی آرڈر بک کرنا ہے۔ کوئی خوردہ گاہک مارکیٹ میں داخل نہیں ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.