ETV Bharat / city

وارانسی ہوائی اڈے کو سہولیات دینے کے معاملے میں پہلا مقام

احمد آباد کے سردار ولبھ بھائی پٹیل بین الاقوامی ہوائی اڈے کو دوسرا اور لکھنؤ کے چودھری چرن سنگھ بین الاقوامی ہوائی اڈے کو تیسرا مقام حاصل ہوا ہے

varanasi
varanasi
author img

By

Published : Feb 25, 2021, 11:18 AM IST

وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ میں جاری تمام ترقیاتی کاموں کے درمیان بابت پور واقع لال بہادر شاستری بین الاقوامی ہوائی اڈے کو ملک کے 22 ہوائی اڈوں میں پہلا مقام حاصل ہوا ہے۔ ہوائی اڈے پر مسافروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں یہ درجہ بندی کی گئی ہے۔

احمد آباد کے سردار ولبھ بھائی پٹیل بین الاقوامی ہوائی اڈے کو دوسرا اور لکھنؤ کے چودھری چرن سنگھ بین الاقوامی ہوائی اڈے کو تیسرا مقام حاصل ہوا ہے۔

وارانسی ائیرپورٹ پہلے مقام پر

ایرپورٹ کونسل انٹرنیشنل کے ذریعہ ائیرپورٹ سروس کوالٹی سروے ہر سال ہوائی اڈے پر مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے لئے کیا جاتا ہے۔

جنوری 2020 سے دسمبر 2020 تک کئے گئے سروے میں وارانسی ہوائی اڈے کی درجہ بندی 4.94 ہوگئی ہے۔ جبکہ 2019 میں وارانسی ہوائی اڈے کی درجہ بندی 4.80 کی گئی تھی۔ اسی کے ساتھ ہی دوسرے نمبر پر آنے والے احمد آباد ایئرپورٹ کی درجہ بندی 4.93، لکھنؤ ایئرپورٹ 4.93 اور امرتسر ائیرپورٹ کی درجہ بندی 4.93 ہے۔ اس سروے میں ملک کے 22 ہوائی اڈوں بشمول وارانسی، احمد آباد، لکھنؤ، امرتسر، گوا، تری وینندرم، اندور، سری نگر، کالی کٹ، رائے پور، کولکتہ، جے پور شامل کا نام بھی شامل کیا گیا تھا۔

مسافروں سے 33 سوالات پوچھے گئے

اس سلسلے میں ہوائی اڈے کے ڈائریکٹر آکاش دیپ ماتھر نے بتایا کہ اس سروے کے لئے ایشین نے مسافروں سے ہوائی اڈے پر ملنے والی سہولیات کے لئے فیڈ بیک فارم پر کرائے تھے۔

اس کے متعلق کل 33 سوالات پوچھے گئے جن میں ایئر پورٹ پر گاڑیوں کی سہولت کے ساتھ صفائی ستھرائی، پارکنگ کی سہولت، پارکنگ فیس، سکیورٹی، ملازمین کے طرز عمل سے ان کی کارکردگی اور سیکیورٹی چیک میں لیا جانے والا وقت بھی شامل ہے، جس میں مسافروں سے موصولہ تاثرات کی بنیاد پر وارانسی ہوائی اڈے کو پہلا مقام ملا ہے، جو بڑے فخر کی بات ہے۔

ائیرپورٹ کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ یہ ایک بڑی کامیابی ہے۔ اس سروے میں بنارس ہوائی اڈے کو ملک میں پہلے اور دنیا میں 29 واں مقام دیا گیا ہے۔ ہم اسے برقرار رکھنے کے لئے پوری کوشش کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.