ETV Bharat / city

وندے بھارت مشن کے تحت دبئی سے 189 بھارتی بنارس پہنچے

پوری دنیا میں کورونا وائرس کی مہلک وبا کی وجہ سے بین الاقوامی پروازوں پر پابندی عائد ہے۔ ایسے میں ایک ملک کے افراد دوسرے ملکوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔

banaras
banaras
author img

By

Published : May 30, 2020, 11:43 AM IST

مرکزی حکومت بھارتی شہریوں کو دوسرے ملکوں سے بھارت لانے کے لیے 'وندے بھارت مشن' چلا رہی ہے جس کے تحت پہلے مرحلے میں 18 مئی کو لال بہادر شاستری انٹرنیشنل ایئرپورٹ بنارس پر لندن سے 82 مسافر پہنچے تھے۔

آج اس مشن کے تحت دبئی سے 189 مسافروں کو لے کر خصوصی طیارہ ورانسی ایئرپورٹ پہنچا۔ ایئرپورٹ پر طیارہ کے اترنے کے بعد سوشل ڈسٹینسنگ پر عمل کرتے ہوئے میڈیکل ٹیم کے ذریعے سبھی مسافروں کی تھرمل اسکریننگ کی گئی۔ ایئرپورٹ پر سبھی مسافروں کو ریاستی حکومت کی ہدایات کے تحت ایک فارم پر کرایا گیا۔

سبھی مسافروں کے سامان کو سینیٹائز کرنے کے بعد امیگریشن و کسٹم کی جانچ کی گئی۔

واضح رہے کہ 25 مئی سے گھریلو پروازوں کی اجازت مل گئی تھی جبکہ بین الاقوامی پروازوں پر ابھی پابندی عائد ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.