لاک ڈاؤن کے باوجود لوگوں کا ہجوم بینکوں اور دکانوں پر جمع ہو رہا ہے۔ یہاں لوگ نہ تو سماجی دوری کی پیروی کر رہے ہیں اور نہ ہی لاک ڈاؤن کی۔
جبکہ پولیس انتظامیہ کی جانب سے بھی کوئی افسران نظر نہیں آرہے ہیں۔
سڑکوں پر اگر ایک یا دو گاڑیاں مل جاتی ہیں، تو یہ ان کے چالان کاٹ کر اپنی موجودگی کا احساس دلاتے ہیں۔
شام ڈھلتے ہی پولیس اہلکاروں کو اوری چوراہے اور مہاراج گنج تیراہے پر دیکھا جاسکتا ہے۔ صبح سے شام تک پولیس اہلکار نہ تو سڑک پر نظر آتے ہیں اور نہ ہی محلوں میں، جس کی وجہ سے لوگ بے خوف ہوکر لاک ڈاؤن کا مذاق بنا رہے ہیں۔