ETV Bharat / city

'استاد بسم اللہ خان نوحہ کے دھن کو شہنائی پر بجاتے تھے'

آنجہانی بھارت رتن شہنائی نواز استاد بسم اللہ خان کو محرم الحرام کے ماہ سے اس قدر لگاؤ تھاکہ وہ اس ماہ میں خاص طور پر اپنے اہل خانہ کو اس بات کی تلقین کیا کرتے تھے کہ' کوئی ایسی بات نہ کرو جس میں ہنسی کا شائبہ ہو'۔

ustad bismillah khan
'استاد بسم اللہ خان نوحہ کے دھن کو شہنائی پر بجاتے تھے'
author img

By

Published : Aug 29, 2020, 7:53 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بنارس کے بِنیاباغ علاقے میں واقع آنجہانی استاد بسم اللہ خان کے گھر پر محرم الحرام کے پیش نظر ان کی دختر زرینہ نے نوحہ خوانی کی اور حضرت امام حسینؓ کو یاد کیا۔

'استاد بسم اللہ خان نوحہ کے دھن کو شہنائی پر بجاتے تھے'

اس تعلق سے انہوں نے بتا کہ' بھارت رتن شہنائی نواز استاد بسم اللہ خان کو حضرت امام حسینؓ، اہل بیت اطہار اور شہدائے کربلا سے اس قدر الفت وابستگی تھی جس کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔

زرینہ نے بتایا کہ ایام محرم الحرام میں استاد بسم اللہ خان شہنائی بجایا کرتے تھے۔ استاد بسم اللہ خان جس نوحہ کے دھن کو شہنائی پر بجایا کرتے تھے امام باڑے میں بھی اسی دھن پر نوحہ کیا جاتا تھا۔

مزید پڑھیں:

ایران میں محرم الحرام کی صورتحال

استاد بسم اللہ خان امام حسینؓ کی شہادت کے غم میں اس قدرغرق ہوتے اور اہل خانہ سے کہتے کہ کوئی ایسی بات نہ کرو جس میں ہنسی کا شائبہ ہو۔ وہ مزید بتاتی ہیں کہ استاد بسم اللہ خان حضرت امام حسینؓ سے بے حد محبت کرتے تھے یہی وجہ ہے کہ ایام محرم میں بسم اللہ خان کو شدت سے یاد کیا جا رہا ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.