ETV Bharat / city

بنارس: علماء نے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی اپیل کی - بنارس کے علماء کی اپیل

رمضان المبارک کے پیش نظر بنارس کے علماء نے ماہ شعبان کی 29 تاریخ کو رمضان کا چاند دیکھنے کی اپیل کی اور کہا کہ چاند دیکھنا ثواب کا کام ہے اور اس سے رویت ہلال کمیٹی کو اعلان کرنے میں بھی آسانی ہوگی۔

Mufti Haroon Rashid Naqshbandi
بنارس کے معروف عالم دین مفتی ہارون رشید نقش بندی
author img

By

Published : Apr 12, 2021, 9:00 PM IST

شعبان مہینے کی آج 29 تاریخ ہے اور رمضان المبارک کی آمد بالکل قریب ہے اس وجہ سے بنارس کے علماء نے عوام سے اپیل کیا ہے کہ آج شام کو چاند دیکھنے کا اہتمام کریں، جس سے نہ صرف وہ ثواب کے حقدار ہوں گے بلکہ کہ رویت ہلال کمیٹی کو اعلان کرنے میں بھی آسانی ہوگی۔

بنارس کے معروف عالم دین مفتی ہارون رشید نقش بندی

بنارس کے معروف عالم دین مفتی ہارون رشید نقش بندی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بنارس میں رویت ہلال کمیٹی موجود ہے، کمیٹی کے سبھی اراکین چاند دیکھیں گے اور لوگوں سے اپیل کر رہے ہیں کہ آج چاند دیکھنے کا اہتمام کریں اگر چاند نظر آیا تو وہ اپنا بیان بنارس رویت ہلال کمیٹی میں درج کرائیں جس چاند کے اعلان کرنے میں آسانی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ کمیٹی کی میٹنگ نئی سڑک پر واقع لنگڑے حافظ جی والی مسجد میں منعقد ہوتی ہے، کمیٹی کے سبھی اراکین غور و خوض کرتے ہیں اگر چاند کے رویت سے متعلق کوئی شرعی شہادت ملتی ہے تو چاند کا اعلان کیا جائے گا اور اگر چاند نظر نہیں آیا اور نہ ہی شرعی شہادت ملی تو پھر 30 شعبان کو چاند دیکھنے کا اہتمام کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.