ضلع مئو کے بی بی پور قصبہ کی سب سے اہم سڑک کافی زیادہ خستہ حال ہے، ملک کے لیے اپنی جان قربان کرنے والے بریگیڈیئر عثمان کا آبائی قصبہ بی بی پور بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔
بی بی پور قصبہ میں ہر برس بریگیڈیئر عثمان کے نام سے ایک پروگرام بھی منعقد کیا جاتا ہے لیکن بی بی پور کے باشندوں کو اس بات کا ملال ہے کہ ملک کے لیے اپنی جان قربان کرنے والے بریگیڈیئر عثمان کی حکومت کی نظر میں کوئی اہمیت نہیں ہے کیونکہ بی بی پور کا قصبہ بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔
بی بی پور قصبہ کی سب سے اہم سڑک کافی زیادہ خستہ حال ہے، کوئی بھی راہگیر بآسانی اس چار کلومیٹر لمبی سڑک سے سفر نہیں کر سکتا۔
بی بی پور قصبہ کو مئو جانے والے ہائی وے سے منسلک کرنے والی یہ سب سے اہم سڑک ہے یہاں کے باشندے چاہتے ہیں کہ حکومت قصبہ کے بنیادی سہولیات جیسے سڑک، بجلی اور پانی کا بہترین انتظام کرے تاکہ عوام کی پریشانیاں دور ہوسکیں۔
سرحد کی حفاظت میں اپنی جان قربان کرنے والے فوجیوں کی یاد میں حکومت ان کے آبائی وطن میں کچھ عوامی سہولیات فراہم کراتی ہیں اور ایسے گاؤں و قصبوں میں سڑک، بجلی اور پانی کا بہتر انتظام کیا جاتا ہے لیکن 72 برس بعد بھی کسی حکومت نے بی بی پور قصبہ میں ان تمام سہولیات کو گاوں والوں تک فراہم نہیں کراسکیں ہیں۔