یہ راحت بجلی کے فلیٹ ریٹ پر جولائی 2020 تک جاری کی گئی ہے۔ حالانکہ مئو ضلع کے بنکر حکومت کے اس قدم سے پوری طرح مطمئن نہیں ہیں۔
اگست 2020 سے اترپردیش حکومت بنکروں کے لئے نئے ریٹ پر بجلی فراہم کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ حکومت اور بنکر نمائندوں کے درمیان یہ طے پایا تھا کہ' اس مشترکہ میٹنگ کے بعد بجلی کی نئی ریٹ جاری کی جائے گی'۔
بنکر تنظیموں کے ذمہ دار حکومت سے مزید راحت کی امید کر رہے ہیں۔ لاک ڈاؤن کی شروعات سے ہی بنکر مشکلات کاسامنا کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں:
ہاتھرس معاملہ: ہائی کورٹ بھیجنے کے اشارے کے ساتھ فیصلہ محفوظ
بنکر کافی بدحالی کا شکار ہیں۔ انہیں فوری طور پر راحت درکار ہے۔ ایسی صورت میں گراں ریٹ پر بجلی کی فراہمی بنکروں کو مالی طور پر مزید کمزور کر دیگی۔