سماج وادی پارٹی نے وارانسی لوک سبھا سیٹ سے اپنا امیدوار تبدیل کر کے تیج بہادر یادو کو ٹکٹ دے دیا ہے۔ تیج بہادر یادو اب شالنی یادو کی جگہ پارٹی امیدوار ہوں گے۔
تیج بہادر بی جے پی امیدوار نریندر مودی سے مقابلہ کریں گے۔
خیال رہے کہ تیج بہار یادو نے بی ایس پی میں رہتے ہوئے خراب کھانے کی شکایت کی تھی، جس کے بعد انہیں برخاست کر دیا گیا تھا۔
سماج وادی پارٹی نے حال میں شالنی یادو کو وارانسی سے امیدوار بنایا تھا۔ وارانسی میں مئی کو انتخاب ہونے ہیں۔
واضح رہے کہ شالنی یادو کانگریس کے سابق رکن پارلیمان شیام لال یادو کی بہو ہیں۔