ریاست اترپردیش کے ضلع بنارس میں پورے جوش و خروش کے ساتھ رکشا بندھن کا تہوار منایا جارہا ہے، ضلع انتظامیہ نے اس موقع پر مٹھائی کی دکانوں کو کھولنے کی اجازت دی لیکن شہر کی بیشتر دکانوں پر کووڈ-19 گائیڈ لائن پر عمل نہیں ہو رہا ہے۔
بنارس کی نئی سڑک منڈی پر واقع کنہیا بہار مٹھائی کی دکان پر درجنوں افراد کی بھیڑ تھی بغیر سماجی فاصلے پر عمل کیے لوگ مٹھائی خریدنے میں لگے تھے اسی دوران پولیس اہلکار بھی تعینات تھے لیکن نہ ہی دکاندار سینٹائزر کا استعمال کر رہے ہیں اور نہ ہی لوگ سماجی فاصلے پر عمل کرتے نظر آئے۔
شہر میں محدود وقت کے لیے مٹھائیوں کی دکانیں کھولنے کی اجازت دی گئیں لیکن گذشتہ برس کی طرح رواں برس لوگوں کی بھیڑ دکانوں پر نہیں دکھی۔
مزید پڑھیں:
'بہار پولیس کی جانچ غیر قانونی ہے'
واضح رہے کہ بنارس میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 ہزار سے زائد ہوچکی ہے، آئے دن 150 کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تصدیق ہورہی ہے ایسے میں سماجی فاصلے کو نظرانداز کر عوام کی بھیڑ ضلع انتظامیہ اور شہری لوگوں کے لیے مزید چیلنج ہو سکتا ہے۔