ETV Bharat / city

شوگر فیکٹری: دس ماہ سے بغیراجرت کے کام کررہے سرکاری ملازمین

شوگرفیکٹری کا نیا پیرائی سیشن شروع ہو گیا ہے۔مئو ضلع میں 'کسان سہکاری شوگر فیکٹری' کے سرکاری ملازمین گذشتہ دس ماہ سے بغیر تنخواہ کے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔اس ضمن میں ملازمین کئی باراحتجاج بھی کر چکے ہیں۔

author img

By

Published : Dec 19, 2020, 1:53 AM IST

دس ماہ سے بغیراجرت کے کام کررہے سرکاری ملازمین

ریاست اترپردیش کے ضلع مئو کے شوگر فیکٹری میں اپنی خدمات انجام دینے والے سرکاری ملازمین نے ای ٹی وی بھارت سے کہا کہ گزشتہ دس ماہ سے ہمیں تنخواہیں نہیں ملی ہیں گھریلو ضرورت کے ساتھ ساتھ بچیوں کی شادی بیاہ کرانا ہمارے لیے بہت مشکل ہوگیا ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ ان ملازمین کے سامنے سب سے بڑی دقت یہ ہے کہ شوگر فیکٹری میں گنے کی آمد کم ہو رہی ہے جس کے سبب طے وقت سے قبل ہی بند ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

گنے کی پیرائی بند ہونے سے فیکٹری کی آمدنی بھی بند ہو جائے گی اور ملازمین کی موجود پیرائی سیشن کی اجرت ملنی بھی مشکل ہوگی۔ اس ضمن میں جب شوگر فیکٹری کے جنرل منیجرسے بات کی گئی تو انہوں نے صاف طور پر کہا کہ ملازمین کی تنخواہیں تب ہی جاری ہوں گی جب شوگر فیکٹری میں تیار چینی فروخت ہو جائے گی۔

مزید پڑھیں: میرٹھ۔: زرعی قوانین کی حمایت میں ریلی، کسان ہی ندارد

ان مشکلات کے سبب فیکٹری ملازمین بے حد پریشان ہیں۔ انہیں درپیش مالی مسائل کو حل کرنے میں سخت دشواری پیش آرہی ہیں۔ واضح رہے کہ رواں برس کسان سہکاری شوگر فیکٹری میں 34 لاکھ میٹرک ٹن گنا پیرنے کا ٹارگٹ طے کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.