ETV Bharat / city

مئو: چندہ کے ذریعہ سیور لائن کی مرمت - خستہ حال سیور لائن کی مرمت

ضلع مئو میں جمال پور کے باشندوں نے انتظامیہ کی نااہلی اور عدم توجہی سے پریشان ہوکر تقریبا سات سو میٹر پر پھیلی خستہ حال سیور لائن کی مرمت چندہ کے ذریعہ کی۔

repair of sewer line through donations in mau
مئو: چندہ کے ذریعہ سیور لائن کی مرمت
author img

By

Published : Dec 17, 2020, 8:00 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مئو کے جمال پور کے باشندوں نے انتظامیہ کی نااہلی اور عدم توجہی سے پریشان ہوکر خراب سیور سسٹم کو چندہ کرکے دوبارہ تعمیر کرایا ہے۔

مئو: چندہ کے ذریعہ سیور لائن کی مرمت

جمال پور کی یہ سیور لائن تقریبا سات سو میٹر پر پھیلی ہوئی ہے، جس کی مرمت کے لیے مقامی لوگوں نے آپس میں چندہ کیا، اپنی وسعت کے مطابق ہر ایک نے اپنی ذمہ داری ادا کی ور سیور سسٹم تیار کیا گیا۔ اگرچہ سیور لائن کا کچھ حصہ ابھی بھی خستہ حال ہی ہے لیکن گاؤں کے لوگوں کاکہنا ہے کہ وہ اسے بھی اپنی کوششوں سے بہت جلد مرمت کرالینگے۔

اس سے قبل گاؤں کے ذمہ داروں نے متعدد دفعہ اپنے مسئلے کو حل کرانے کے لیے درخواست بھی دی، کافی کوشش کے باوجود انتظامیہ نے کوئی مدد نہیں کی، جس کی وجہ سے پریشان گاوں والوں نے اس مسئلے سے نجات پانے کے لیے خود ہی ذمہ داری اٹھائی، تقریبا ڈیڑھ ہزار کی آبادی والے جمال پور کی بیشتر آبادی کا تعلق اقلیتی طبقے پر مشتمل ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.