ETV Bharat / city

محبت کی سزا، گاؤں سےنکالے گئےعاشق جوڑے - عاشق جوڑے کو گاؤں سے باہر کردیا

ایک جوڑے کو محبت کرنے کی سزا ملی، گھر والوں نے گھر سے نکالا، پنچایت نے گاؤں سےنکالا اور اب لڑکی کے گھر والوں نے اسے جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی ہے'۔

Punishment of love
محبت کی سزا، گاؤں سےنکالے گئےعاشق جوڑے
author img

By

Published : Sep 28, 2020, 7:52 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع جونپور میں ایک جوڑے کو محبت کرنے کی سزا ملی ہے۔ کھٹہن تھانہ علاقہ کے گاؤں کے رہنے والے ایک جوڑے کے درمیان کئی برسوں سے عشق تھا جب دونوں کی محبت آہستہ آہستہ عروج پر پہنچی تو دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ رہنے اور جینے مرنے کا عزم کیا۔

محبت کی سزا، گاؤں سےنکالے گئےعاشق جوڑے

لیکن جب ان کی محبت کے تعلق سے اہل خانہ کو علم ہوا تو اس معاملے کی زبردست مخالفت شروع ہوگئی لڑکی اپنے گھر والوں کے خلاف جاکر لڑکے سے شادی کے لیے بضد تھی، جس کے لڑکی کے اہل خانہ نے پنچایت بلائی، پنچایت میں یہ فیصلہ طے پایا کہ دونوں عاشق جوڑے کو گاؤں سے باہر کردیا جائے۔

پنچایت کے فیصلے کے بعد عاشق جوڑے در بدر بھٹکنے پر مجبور ہیں، لڑکے کا الزام ہے کہ لڑکی کے گھر والوں نے اسے جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی ہے۔

جب یہ دونوں در بدر بھتکتے پریشان ہوگئے تو آخر انہوں نے شاہ گنج ریلوے اسٹیشن پر جا کر ٹرین کے سامنے کود کر جان دینے کا فیصلہ کیا، تبھی وہاں موجود لوگوں نے ان کی جان بچائی اور معاملہ کی اطلاع پولیس کو دی۔

مزید پڑھیں:

غیرت کے نام پر قتل

عاشق جوڑے کے لیے اب بس ایک آخری سہارا پولیس ہے، انصاف کے لئے تھانے پر پہنچے عاشق جوڑے کے اہل خانہ کو پولیس نے اطلاع دی ہے، لیکن پورے معاملے میں پولیس کے اعلیٰ افسران نے میڈیا سے دوری بنا رکھی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.