ETV Bharat / city

مئو: لاک ڈاؤن میں بند پبلک ٹوائیلٹ پراب بھی لٹک رہے ہیں تالے

مئو میں لاک ڈاؤن سے بند پبلک ٹوائیلٹ ابھی بھی کھولے نہیں گئے ہیں۔حالانکہ ان کی مرمت اور رنگ و روغن کے ذریعے سرکاری بجٹ کی خرد برد جاری ہے۔

مئو میں پبلک ٹوائلیٹ میں تالا
مئو میں پبلک ٹوائلیٹ میں تالا
author img

By

Published : Dec 15, 2020, 5:28 PM IST

مئو میں لاک ڈاؤن کے بہانے سرکار کی فراہم کردہ سہولیات سے عوام کو محروم رکھنے کی سازش جاری ہے ۔

حکومت کے ذریعے لاک ڈاؤن کا اعلان ہوتے ہی یہاں کرفیو جیسے حالات پیدا ہو گئے ۔

انتظامیہ نے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے مہیا کرائی گئی تمام اسکیمز کو بند کر دی ہے۔

مئو: لاک ڈاؤن میں بند پبلک ٹوائیلٹ پراب بھی لٹک رہے ہیں تالے

بنیادی سہولیات کے مراکز پر تالے لگا دیئے گئے ۔انہیں میں ایک اہم سہولت پبلک ٹوائیلٹ بھی ہے۔

مئو میں لاک ڈاؤن سے بند پبلک ٹوائیلٹ ابھی بھی کھولے نہیں گئے ہیں ۔وہیں مقامی لوگوں نے الزام لگایا کہ ان کی مرمت اور رنگ و روغن کے ذریعے سرکاری بجٹ کی خرد برد جاری ہے ۔

اس معاملے میں مقامی باشندوں نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے ۔مئو ضلع کے سبھی گاؤں بنچایت میں پبلک ٹوائیلٹ کا بجٹ وزیر اعظم ہیلتھ اسکیم کے تحت گزشتہ سال ہی جاری کر دیا گیا۔

یہاں پبلک ٹوائیلٹ تو بنے لیکن لاک ڈاؤن کے دوران ان پر بھی تالے لگا دئے گئے ۔عام شکایت یہ بھی ہے کہ پبلک ٹوائیلٹ گاؤں کی سرحد سے کافی دور تعمیر کئے گئے ہیں، جس کی وجہ سے خواتین کا وہاں تک پہنچنا خطرے سے خالی نہیں ہے۔اس بات سے سرکاری عملہ بھی انکار نہیں کرتا ۔

یہاں کے پبلک ٹوائیلٹ کو خوب رنگ و روغن کے ساتھ سنوارا گیا ہے، لیکن عوام کو اس سے فائدہ پہنچانے کے اصل مقصد سے چشم پوشی کی جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.