ETV Bharat / city

کووڈ ٹیکہ کاری مہم کے لئے وزیر اعظم کے انتخابی حلقہ میں زبردست تیاری

author img

By

Published : Jan 16, 2021, 8:32 AM IST

وزیر اعظم مودی وارانسی کے طبی اہلکاروں سے بات چیت کریں گے، بنارس میں کوویڈ ۔19 ویکسینیشن کبیر چورہ مہیلا ہسپتال سمیت کل 6 مقامات پر ہوگی۔

covid vaccination drive
covid vaccination drive

اتر پردیش کے بنارس کے کبیرچورہ ویمن اسپتال کو ویکسین لگانے کا مرکز بنایا گیا ہے جہاں 10:30 سے وزیراعظم کا ان لائن خطاب ہوگا جس کے لئے ایل ای ڈی اسکرین لگائے گئے ہیں ساتھ ہی وزیراعظم کچھ ان طبی اہلکاروں سے بات چیت بھی کریں گے جن کو ویکسین دی جا چکی ہوگی۔

کووڈ ٹیکہ کاری مہم کے لئے وزیر اعظم کے انتخابی حلقہ میں زبردست تیاری
تمام ضروری تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔ سبھی مراکز پر نوڈل افسران تعینات کردیئے گئے ہیں۔ پنڈت دین دیال اپادھیائے اسپتال۔ پانڈے پور، مہیلا اسپتال کبیرچورا، آئی ایم ایس بی ایچ یو، ہیریٹیج میڈیکل کالج بھڈوار، کمیونٹی ہیلتھ سینٹر سمیت ضلع میں کل 6 مقامات پر ٹیکے لگائے جائیں گے۔ ان تمام 6 مراکز کے لئے نوڈل افسران تعینات کردیئے گئے ہیں۔ تمام مراکز پر حفاظتی اہلکاروں اور سکیورٹی اہلکاروں تعینات کردیا گیا ہے۔

محکمہ صحت کے علاوہ ضلع انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیدار ویکسینیشن سیشن کی جانچ کریں گے۔ اس دوران کووڈ 19 سیکیورٹی پروٹوکول کی تعمیل کو یقینی بنانا ہوگا، سبھی مراکز پر سماجی فاصلے، ماسک، سینیٹائزر وغیرہ کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔
چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر وی بی سنگھ نے کہا کہ جن طبی اہلکاروں کو ٹیکہ لگنا ہے ان کا نام پورٹل پر رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔ ویکسین لگنے کا وقت صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک ہوگا۔ ہر سیشن میں انہیں لوگوں کو ٹیکے لگائے جائیں گے جن کا نام پورٹل پر اپ لوڈ کیا گیا ہے۔ سبھی مراکز پر ویکسین بھیج دی گئی ہیں۔
چیف میڈیکل آفیسر نے ڈیوٹی میں مصروف تمام صحت کارکن کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کے ساتھ مخلصانہ رویے کو یقینی بنائیں تاکہ کسی قسم کی دشواری سامنے نہ آئے۔
واضح ہو کہ پہلے مرحلے میں کل 100 طبی اہلکاروں کو ویکسین دی جائے گی ایک مرکز پر 25 اہکاروں کو ٹیکہ لگایا جاۓ گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.