ETV Bharat / city

قربانی کا بدل اور آن لائن بکروں کی خریداری کیا ممکن ہے ؟ - دھوکے کا احتمال ہوتا ہے

رواں برس لاک ڈاؤن کی وجہ سے قربانی کے تعلق سے مختلف مسائل کا سامنا ہے بیشتر افراد کاروبار بند ہونے کی وجہ سے بھی کافی پریشان ہیں۔ وہیں جانوروں کی فراہمی کو لے کر بھی کافی دقتوں کا سامنا ہے، جبکہ بعض افراد جو درجنوں قربانیاں کیا کرتے تھے اب ان کے لیے بھی ایک بڑا مسئلہ پیدا ہوگیاہے۔

قربانی کا بدل اور آن لائن بکروں کی خریداری کیا ممکن ہے ؟

author img

By

Published : Jul 23, 2020, 9:00 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بنارس میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے مفتی بنارس عبد الباطن نعمانی سے سوال و جواب کیا، جس کا جواب انہوں نے شریعت کی روشنی میں دیاہے۔

قربانی کا بدل اور آن لائن بکروں کی خریداری کیا ممکن ہے ؟

مفتی عبد الباطن نعمانی نے کہا کہ' قربانی کے لیے آن لائن بکروں کی خریداری کرسکتے ہیں اس میں کوئی حرج نہیں ہے، لیکن اس میں دھوکے کا احتمال ہوتا ہے اگر یہ احتمال ختم ہوجائے تو آن لائن خریداری میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں بہت ہی احتیاط کے ساتھ خریداری کرنی چاہیے کیونکہ تصویر دیکھ کر خریداری کرنے میں دھوکے کا شبہ ہوتا ہے انہوں نے مزید کہا 'ایام نحر' میں اللہ کے نزدیک سب سے محبوب عمل قربانی ہے قربانی کا بدل صدقہ نہیں ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے بیشتر افراد پریشان ہیں ایسے میں کچھ ایسے افراد جو درجنوں قربانی کیا کرتے تھے وہ لوگ ایک قربانی کریں، تاکہ واجب کی ادائیگی ہو جائے اور جو نفلی قربانی کرتے تھے وہ رقم غریبوں میں تقسیم کردیں۔

مزید پڑھیں:

دوران وبا قربانی کی ادائیگی کیسے کی جائے؟

انہوں نے مزید کہا کہ جو صاحب ثروت تیس سے پچاس ہزار یا لاکھوں روپے کا جانور قربانی کے لیے خریدا کرتے تھے وہ کم قیمت میں بھی بکرا خرید کر قربانی کر سکتے ہیں جس سے واجبات کی ادائیگی ہو جائے گی اور جو باقی پیسے ہیں اس کو غریبوں میں تقسیم کر دیں۔ اس سے معاشرے کے لوگ میں خوشحالی کی توقع کی جاسکتی اور واجبات کی ادائیگی بھی ہو جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.