ETV Bharat / city

مدر حلیمہ فاونڈیشن کے زیر اہتمام تقسیم ایوارڈ و اسناد پروگرام - ختلف سماجی، ملی و ادبی

بنارس کے مقیم گنج علاقے میں واقع 'مدر حلیمہ فاؤنڈیشن' کے زیراہتمام تقسیم ایوارڈ و اسناد کا پروگرام منعقد کیا گیا۔

مدر حلیمہ فاونڈیشن کے زیر اہتمام تقسیم ایوارڈ و اسناد پروگرام

author img

By

Published : Dec 14, 2020, 6:21 AM IST

ریاست اتر پردیش کے شہر بنارس کے مقیم گنج علاقے میں واقع 'مدر حلیمہ فاؤنڈیشن' کے زیراہتمام تقسیم ایوارڈ و اسناد کا پروگرام منعقد کیا گیا جس میں مختلف سماجی، ملی و ادبی شخصیات کو ان کی شاندار کارکردگی پر ایوارڈز پیش کیے گئے۔

مدر حلیمہ فاونڈیشن کے زیر اہتمام تقسیم ایوارڈ و اسناد پروگرام

قومی کونسل کی جانب سے ڈپلومہ کرنے والے طلبہ کو سند تقسیم کی گئیں۔۔مدر حلیمہ فاؤنڈیشن۔ کے ڈائریکٹر نعمان حسن نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ہر برس اردو ڈپلومہ کورس میں 3 تین طلبہ ممتاز ہوتے ہیں جس میں ردائے اردو و دستار اردو اور محسن اردو سے انہیں نوازا جاتا ہے۔

مہمان خصوصی ڈاکٹر افضل حسین مصباحی اسسٹنٹ پروفیسر ایم ایم وی بنارس ہندو یونیورسٹی نےکہا کہ پیغمبر اعظم محمد مصطفیٰ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم پر قرآن کی پہلی آیت کریمہ نازل ہوئی جس کا مطلب تھا پڑھو، جس سے واضح ہوتا ہے کہ مذہب اسلام میں تعلیم کی جو اہمیت ہے اس سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ' قرآن پاک میں دوسری جگہوں پر تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے جس کا مفہوم یہ ہے کہ اللہ رب العزت نے حضرت آدم علیہ السلام کہ علم کو فرشتوں کے سامنے پیش کیا جس کے بعد فرشتوں نے حضرت آدم علیہ السلام کی صلاحیت و لیاقت کو تسلیم کیا جس سے صاف واضح ہوتا ہے کہ علم کی اہمیت دنیا اور آخرت دونوں جگہ پر واضح ہے، لہذا معاشرے میں علم کی شمع جلانے کی کوششیں کی جانی چاہئے۔

انہوں حلیمہ فاؤنڈیشن کے بانی مرحوم سلیمان آصف کے حوالے سے کہا کہ' آج ان کی روح یقینا پُر مسرت ہوگی کہ جس شمع کو انہوں نے جلایا تھا آج اس کی ضیا باریاں بنارس کے نونہالوں کو منور کر رہی ہیں۔ اس موقع پر مہمان خصوصی ڈاکٹر افضل حسین مصباحی کو اعزازی ایوارڈ اور ڈاکٹر تمنا شاہین کو ایوارڈ پیش کیا گیا۔

مزید پڑھیں: 'حکومت کسانوں کی مشکلات جلد حل کرے گی'

ہندی ادب میں بہترین کام کرنے لیے ڈاکٹر منجری پانڈے اردو ادب سے ڈاکٹر بختیار نواز کھیل کے میدان سے بین الاقوامی فٹبال کھلاڑی مشتاق علی اور صحافت کے میدان سے نورالحسن اور سماجی میدان سے ثاقب بھارت کو ایوارڈ پیش کر عزت افزائی کی گئی۔ پروگرام کی نظامت خان عمران اور صدف نے کیا جبکہ ہدیہ تشکر اسکول کی پرنسپل ثانیہ فاطمہ نے پیش کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.