ETV Bharat / city

پولیس تھانہ کے قریب واقع زیوارات کی دکان سے لاکھوں کی چوری

جونپور میں گذشتہ شب چوروں نے ایک دکان کی چھت توڑ کر وہاں سے لاکھوں روپے کی مالیت کے زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے۔

Jewelry worth millions of rupees
پولیس تھانہ کے قریب واقع زیوارات دکان سے لاکھوں کی چوری
author img

By

Published : Oct 16, 2020, 6:53 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع جونپور میں گزشتہ شب ایک زیورات کی دکان میں چوری کا واقعہ پیش آیا۔ یہ پورا معاملہ منڈیاھوں تھانہ علاقہ کا ہے۔ جونپور میں ایک زیورات کی دکان کی چھت کو توڑ کر چوروں نے 20 لاکھ کے زیورات، نقدی سمیت دیگر سامان چرا لئے چوری کی واردات کے بعد علاقے میں افرا تفری کا ماحول ہے۔

پولیس تھانہ کے قریب واقع زیوارات دکان سے لاکھوں کی چوری

یہ واردات پولیس اسٹیشن سے چند قدم کے فاصلے پر انجام دی گئی ہے، اطلاع پر پہنچی پولیس معاملے کی تفتیش میں مصروف ہے پورا معاملہ تھانہ منڈیاھوں علاقہ کا ہے۔منڈیاھوں تھانہ کے قریب میں واقع رام بلی سیٹھ شیو شنکر سیٹھ کی زیورات کی دکان ہے، معمول کے مطابق دکان بند کرکے دکاندار گھر چلے گیے تھے۔ دیر رات کچھ چور دکان کی چھت توڑ کر اندر داخل ہوئے اور لاکر میں رکھے نقد سمیت تقریباً 20 لاکھ کے زیورات لے کر فرار ہوگئے۔

دکان میں نصب سی سی ٹی وی کا 'ڈی وی آر' بھی چور اٹھا لے گئے تھے۔ صبح جب دکان مالک اپنی دکان پر پہنچے تو دکان کی چھت ٹوٹی دکھی سامان سب غائب تھے، جس کے بعد دکان مالک نے پولیس کو اطلاع دی موقع پر پہنچی پولیس اور ڈاگ اسکواڈ کی ٹیم نے پہنچ کر تفتیش شروع کردیا ہے۔

منڈیاھوں تھانہ کے چند قدم فاصلے پر چوری کی واردات کے بعد علاقے میں ہلچل مچ گئی ہے۔ اطلاع پر پہنچے ایس پی نے بتایا کہ معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے، چورائے گئے رقوم کے تعلق سے ابھی تحریر حاصل نہیں ہوئی ہے فی الحال پولیس کی ایک ٹیم اس واردات کی تفتیش کے لئے تشکیل دے دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:

سرکاری افسران کی موجودگی میں نوجوان پر فائرنگ

اس واردات کا پردہ فاش کرنا اب جونپور پولیس کے لئے بھی ایک بڑا چیلنج ہے، کیونکہ تھانہ کے قریب واقع زیورات کی دکان کو نشانہ بنایا گیا ہے جس ایک بات واضح ہے کہ جونپور میں جرم عروج پر ہے شرپسندوں کو پولیس کا کوئی خوف نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.