ETV Bharat / city

مدرسہ بورڈ کا امتحان سخت نگرانی میں ہوا - مدرسہ بورڈ کا امتحان سخت نگرانی میں ہوا

اترپردیش مدرسہ بورڈ کا امتحان 25 فروری سے شروع ہوا ہے اس امتحانات میں ریاست کے ہزاروں طلبا وطالبات شامل ہو رہے ہیں۔

مدرسہ بورڈ کا امتحان سخت نگرانی میں ہوا
مدرسہ بورڈ کا امتحان سخت نگرانی میں ہوا
author img

By

Published : Feb 27, 2020, 8:23 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 7:11 PM IST

ضلع وارانسی میں مدرسہ رحمانیہ میں مدرسہ بورڈ نے امتحان کا مرکز بنایا ہے جس منشی، مولوی، عالم، فاضل سبھی درجات کے مجموعی 337 طلباء و طالبات کو امتحان میں شریک ہونا تھا لیکن اس میں سے 53 طلباء و طالبات غیر حاضر ہیں۔

مدرسہ بورڈ کا امتحان سخت نگرانی میں ہوا

وارانسی ضلع میں 14 امتحانات کے مراکز بنائے گئے ہیں جس میں ہزاروں طلباء و طالبات امتحان دے رہے ہیں۔ مدرسہ رحمانیہ کے سینڑ انچارچ مولانا تحسین الدین نے بتایا کہ اتر پردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ کی ہدایت کے مطابق نقل سے صاف و شفاف امتحان ہو رہا ہے۔ کسی بھی طالب علم کو امتحان گاہ میں پرچہ، موبائل یا دیگر نقل کرنے والے اشیا لے جانے پر سخت پابندی ہے۔ ایک بار گیٹ پر جامہ تلاشی لی جاتی ہے اس کے بعد امتحان گاہ میں سختی سے نظر رکھا جاتا ہے۔ ساتھ ہی سی سی ٹی وی کمیرہ کے نگرانی میں سبھی طلباء و طالبات پرسکون انداز میں امتحان دے رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ نگرانی کے لیے دو دستے تیار کیے گئے ہیں ایک سینٹر کا اندرونی دستہ ہے جو وقتا فوقتاً نگرانی کرتا ہے اور بیرونی کئی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو طلباء کے ساتھ نگران کرتے ہیں۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 7:11 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.