ETV Bharat / city

لاک ڈاؤن میں کیسے چلتا ہے رکشا والوں کا گھر؟ - لاک ڈاؤن میں رکشہ ڈرائیور

کورونا وائرس کے بڑھتے انفیکشن سے لاک ڈاؤن2 کا اعلان کیا گیا۔ جس کے بعد غریب محنت کش طبقے کے لوگوں کے سامنے معاش کا بحران پیدا ہوگیا ہے۔ روزانہ رکشہ ڈرائیوروں کے سامنے مشکلات بڑھ رہی ہیں۔

lockdown-affects-the-livelihood-of-rickshaw-drivers-in-varanasi
لاک ڈاؤن میں کیسے چلتا ہے رکشا والوں کا گھر؟
author img

By

Published : Apr 18, 2020, 11:38 AM IST

چین سے نکلے کورونا وائرس سے اس وقت تقریباً پوری دنیا لڑ رہی ہے۔ دنیا بھر میں مہلک کورونا وائرس سے اموات کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ اس کی وجہ سے پورا ملک لاک ڈاؤن ہے۔

لاک ڈاؤن کے بعد سے غریب محنت کش طبقے کے لوگوں کے سامنے معاش کا بحران پیدا ہوگیا ہے۔ حکومت غریبوں کی معاشی مشکلات کے لئے تمام اسکیمیں چلا رہی ہے تاکہ ان کے سامنے بھوک کا بحران پیدا نہ ہو۔ لیکن حقیقت میں ان مزدوروں کے سامنے دو وقت کی روٹی کا بھی بحران ہے۔

پورے ملک میں روزانہ کھانے پینے والے محنت کش طبقے کے لوگوں کی مشکلات دن بدن بڑھتی جارہی ہیں۔ جس کا نظارہ وارانسی میں بھی دیکھا جارہا ہے۔

کینٹ ریلوے اسٹیشن پر رکشہ ڈرائیور کو فاقہ کشی کے بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہیں نہ تو سواریاں مل رہی ہیں اور نہ ہی کھانا مل رہا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا درد چھلک پڑا۔ رکشہ چلانے والے للن پرساد کا کہنا ہے کہ ہمیں یہاں کسی نہ کسی طرح اپنا پیٹ پال لیتے ہیں لیکن ہمارے بچے بیوی بھوکے رہنے پر مجبور ہیں۔

اسی دوران رکشہ ڈرائیور چھیدی نے کہا کہ ہم اپنا گھر چلانے ک لیے بہت پس وپیش میں ہیں، فی الحال تو ہم ایک ہی وقت کا کھانا کھا کر گزارا کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.