ریاست اترپردیش کے ضلع مئو کے قصبہ گھوسی میں برسات کی شروعات میں ہی سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے مقامی باشندوں کو کافی زیادہ پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
قصبہ مٰن انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے پانی کی نکاسی بہتر نہ ہونے کے نتیجے میں رہائشی علاقوں میں برسات کا پانی جمع ہونے لگتا ہے اور زیادہ بارش ہونے کی صورت میں گھروں میں بھی پانی داخل ہوجاتا ہے۔
برسات کی آمد سے ہی سیکڑوں مکانات کا نشیبی حصہ پانی میں ڈوب گیا جس کی وجہ سے علاقے میں عام آدمی کے لیے آمد و رفت کافی زیادہ مشکل ہوگیا ہے اور لوگ کو اپنی بنیادی ضروریات کے لے گدلے پانی سے گزرنا پڑتا ہے۔
برسات کے پانی سے متاثرہ علاقوں کے مکانات میں پانی داخل ہونے کی وجہ سے رہائش قیام کرنا ممکن نہیں ہوتا ہے اس وجہ سے متاثرہ علاقوں کے خواتین اور بچوں کو رشتے داروں کے یہاں منتقل کر دیا جاتا ہے۔
اس ضمن میں جب گھوسی قصبہ کے ایگزیکیٹیو آفیسر سے سوال کیا گیا تو انہوں نے حکومت کو پرپوزل بھیجنے کی بات کہی ہے، حالانکہ مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ متعدد دفعہ درخواست دینے اور یاددہانی کے باوجود بھی ان کی پریشانیوں کو دور کرنے کی کوشش نہیں کی جارہی ہے۔