ETV Bharat / city

بنارس: کام نہ ملنے سے مزدور پریشان - غریب طبقہ

کورونا وائرس کے سبب لاک ڈاؤن نے مزدوروں اور غریب طبقہ کی زندگی کو کافی زایدہ متاثر کیا ہے، لیکن لاک ڈاون میں رعایت کے بعد مزدور کام کی تلاش میں سرگرداں ہیں لیکن ان کو کام نہ ملنے کی وجہ سے شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے.

leburs faceing problems due to covid19 in varansi
بنارس: کام نہ ملنے سے مزدور پریشان
author img

By

Published : Jul 1, 2020, 3:48 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقے ریاست اترپردیش کے ضلع بنارس کے سنبھولال چوراہے پر روزاآنہ صبح کے وقت مزدوروں کی منڈی لگتی ہے، جہاں بنارس و اطراف کے علاقوں سے سینکڑوں مزدور کام کے تلاش میں آتے ہیں لیکن کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے اب مزدوروں کو کام ملنا مشکل ہو گیا ہے، بیشتر ایسے مزدور ہیں جن کو تقریبا 15 دن سے کام نہیں ملا ہے.

بنارس: کام نہ ملنے سے مزدور پریشان

مزدوروں نے اپنی پریشانیوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ ریاستی حکومت دعویٰ کرتی ہے کہ مزدوروں کو منریگا میں کام دیا جارہا ہے لیکن منریگا میں وقت پر مزدوری نہیں ملتی ہے، اس لیے گاؤں کے مزدور شہر کا رخ کر رہے ہیں لیکن شہر میں بھی ہفتوں بعد نصف مزدوری پر کام ملتا ہے ایسے میں زیادہ تر مزدوروں کو قرض کے سہارے اپنے گھر کو چلانا پر رہا ہے.

مزدوروں نے یہ بھی بتایا کہ گاؤں سے شہر آنے تک تقریبا ساٹھ روپے کرائے میں خرچ ہو جاتے ہیں اس کے باوجود کئی دن تک مسلسل آتے ہیں اور کام نہیں ملتا ہے، نصف مزدوری پر بھی کام کرنے کے لیے تیار ہیں. 8 گھنٹہ مزدوری کے بجائے اب بارہ گھنٹے مزدوری کرتے ہیں شدید کام لیا جاتا ہے اس کے باوجود کئی دن بعد کام ملتا ہے.

کچھ مزدور نے بتایا کہ کام نہ ہونے کی وجہ سے خالی ہاتھ ہی گھر واپس جانا پڑتا ہے، غربت اور بھوک مری اس قدر بڑھ گئی ہے کہ کام نہ ملنے کی وجہ سے اب قرض لے کر ہی گھر کا خرچہ چلانا پڑ رہا ہے. مزدوروں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے حالت زار پر بھی توجہ دیں اور اس مشکل گھڑی میں مالی تعاون کر کے ان کی پریشانیوں کو دور کریں.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.