چین سے پیدا ہوئے کورونا وائرس کے معاملے ایک کے بعد ایک کئی ممالک میں سامنے آرہے ہیں۔ ڈبلو ایچ او کی جانب سے اسے وبا قرار دیا گیا ہے۔ بھارت میں بھی کورونا کے کئی معاملے سامنے آئے ہیں اور اس کی وجہ سے ایک شخص ہلاک ہو چکا ہے۔
کورونا وائرس کی وجہ سے حکومت پوری طرح الرٹ ہے۔ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے کئی احتیاط برتے جا رہے ہیں۔ آج رات 12 بجے سے 12 ممالک سے آنے والے لوگوں کو ہر حال میں 14 روز تک نگرانی میں رکھے جانے کی ہدایت دی جا چکی ہے۔
اس کے لیے وارانسی میں ریرولے اور انتظامیہ نے مل کر جوائنٹ پریپریشن کی ہے۔ اس کے تحت ریلوے کے ہسپتال میں جہاں چھ بیڈ کا اسپیشل آئیسولیشن وارڈ تیار کیا گیا ہے وہیں 50 بیڈ کا کورینٹائم وارڈ بھی بنایا گیا ہے۔ یہاں 12 ممالک سے آنے والے سیاحوں کو 14 روز کے لیے رکھا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ یہاں ان کا ٹریٹمنٹ بھی کیا جا سکتا ہے۔
دراصل وزیر اعظم کے پارلیمانی حلقے میں جہاں بڑی تعداد میں سیاح پہنچتے ہیں، وہاں خاص احتیاط برتنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اسی ہدایت کے بعد یہاں آج بڑی تعداد میں 12 بجے سے چین، کوریا، جاپان، ایران، اٹرلی، ہانگ کانگ، مکاؤ، ویتنام، ملیشیا، انڈونیشیا، نیپال، سنگا پور، تھائلینڈ اور تائوان سے آنے والے لوگوں کو 14 دنوں تک ریلوے منڈل شیو پور کے ایک ٹرینگ سنٹر میں بنائے گئے 100 بیڈ کے الگ-الگ نگرانی وارڈ میں رکھنے کی تیاری کی گئی ہے۔
اس تعلق سے ضلع مجسٹیٹ وارانسی نے کہا ہے کہ آج رات 12 بجے سے حکومت کی ہدایت کو مدے نظر رکھتے ہوئے 12 ممالک سے آنے والے سیاحوں کو سیدھے ان خاص نگرانی وارڈ میں رکھ کر ان کی نگرانی کی جائے گی۔ کسی بھی حالت کے بگڑنے پر انہیں فورا آئسولیشن وارڈ میں رکھا جائے گا۔