ریاست اترپردیش کے ضلع مئو کے گھوسی پاالیمانی حلقے میں واقع سرودے پی کالج میں پریم چند پر ایک پروگرا منعقد کیا گیا، جس میں منشی پریم چند کی تصانیف کی موجودہ دور میں اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔
اس پروگرام میں شریک مہمانوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ پریم چند کے ناولز میں کردار کشی مذہبی رواداری کی زندہ مثال ہے۔
مہمانوں نے کہا کہ منشی پریم چند کی تصانیف میں سماجی سروکار کو خاص اہمیت حاصل ہے، کردار معاشرے کے عام آدمی کے ارد گرد ہی نظر آتے ہیں، پریم چند کے ناولز میں مذہبی ہم آہنگی کا عنصر پورے انہماک کے ساتھ ملتا ہے۔.
منتظمین کے مطابق موجودہ دور کے تفرقہ آمیز ماحول میں پریم چند کی تصانیف مثالی کردار ادا کررہی ہیں، پروگرام کے دوران سلمان احمد نے حب الوطنی پر مبنی اشعار پیش کیے۔