ریاست اتر پردیش کے ہری دوار اور وارانسی میں واقع دریائے گنگا کے پانی میں نمایاں بہتری نظر آرہی ہے ملک گیر لاک ڈاؤن کی وجہ سے مختلف کمپنیوں سے آنے والے گندے پانی اور کچروں پر پابندی کے سبب اس میں کمی واقع ہوئی ہے۔
ہری دوار میں واقع ہرکی پاوری گھاٹ جہاں ہر روز لاکھوں زائرین کی آمد رہتی تھی ان دنوں کورونا وائرس کے سبب پوری طرح بند کر دیا گیا ہے۔
ہرکی پاوری مندر کے پجاری نے بتایاکہ 'گنگا آج کل بالکل صاف وشفاف و پاکیزہ نظر آتا ہے۔ پانی میں مچھلی اور دیگر تہہ میں بیٹھی چیزیں بھی نمایاں طور پر دیکھنے کو مل رہی ہیں۔
ایک دوسرے پجاری نے بتایاکہ "ہم سب گنگا کو ایسی شفاف و پاکیزہ حالت میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ لاک ڈاؤن کے بعد بھی اگر یہ ایسی حالت میں رہتا ہے تو ہمیں خوشی ہوگی۔
کورونا وائرس وباکے پیش نظر وزیر اعظم نریندر مودی نے 21 دن کے لیے بھارت لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔ صنعت کے بند ہونے اور لوگوں کے گھروں میں رہنے کے سبب 24 مارچ سے ورانسی میں گنگا ندی کے پانی کے معیار میں بھی "40 سے 50 فیصد" کی نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔
"گنگا ندی کو آلودہ بنانے میں صنعت و تجارت گاہوں سے آنے والی گندگی اور گندے پانی کا سب سے زیادہ اثر ہوتا ہے۔ چونکہ صنعتیں لاک ڈاؤن کی وجہ سے بند ہیں، گنگا ندی پوری طرح صاف و شفاف ہوگئی ہے۔" ڈاکٹر پی کے مشرا نے بتا یا کہ ان دنوں ہم نے گنگا میں 40 سے 50 فیصد تک بہتری دیکھی ہے جو کہ یقینا ایک بڑی اہم تبدیلی ہے
گنگا کا صاف پانی دیکھ کر مقامی لوگ خوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ " آج کے پانی میں اور جو پہلے ہوتا تھا ان دونوں میں بہت فرق ہے۔ آج پانی صاف نظر آتا ہے۔ اس کے پیچھے سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ آج تمام فیکٹریاں بند ہیں۔
ایک مقامی نے مزید کہا: "لاک ڈاؤن کے دوران دریائے گنگا کا پانی صاف ہو گیا ہے۔ کسی نے سوچا ہی نہیں ہوگا کہ اس لاک ڈاؤن کا موسم پر اس طرح کا اثر پڑے گا۔ ہمیں دریائے گنگا میں صاف پانی کو دیکھ کر خوشی محسوس ہوتی ہے۔"
واضح رہے کہ وزیر اعظم مودی نے 24 مارچ کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے احتیاطی اقدام کے طور پر 21 روزہ ملک گیر لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا۔
کنگا ندی کی شفافیت کے تعلق سے وارانسی کے علاوہ کانپور میں بھی مقامی لوگوں نے اسی طرح کی بات کہی اور کہا کہ' گنگا ندی میں پانی میں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔