ملک میں کورونا وائرس کے قہر سے مزدور و کسان ویسے ہی پریشان ہیں، فاقہ کشی کی نوبت آن چکی ہے۔ضلع کے دو الگ الگ جگہوں پر آگ لگنے کے سبب مکان نذرآتش ہو گئے-
بہرائچ تھانہ رام گاؤں کے تحت گاؤں بیہٹا بھیا کے کہارن پوروا کے رہنے والے جگدیش کمہار پیروں سے معذور ہیں گھر میں اچانک آگ لگنے سے کافی پریشان ہیں ان کا سارا سامان نذر آتش ہو چکا ہے۔
جگدیش کے مطابق آگ نے اسے بلکل سڑک پر لا دیا ہے نہ گھر بچا اور نہ کھانے کو ایک دانہ۔
جگدیش نے بتا یا کہ آج کئی دنوں سے لاک ڈاؤن کے سبب ہم غریب ویسے ہی پریشان تھے آج آگ نے میرا سب کچھ جلا دیا اب مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہا میں کیا کروں کس کے آگے ہاتھ پھیلاؤں-
وہیں دوسرا معاملہ ہے تھانہ روپیڈیہا کے تحت لکھیا درجین گاؤں کا جہاں راکیش، بھلر،چھنگا،کے گھر میں اچانک آگ لگ گئی گھر میں رکھا سارا سامان، اناج و نقد رقم بھی جل کر خاک ہو گیا۔
جس وقت آگ لگی گھر کے تمام افراد اپنے اپنے کھیتوں میں گیہوں کی کٹائی میں لگے تھے آگ کی خبر سے پورے گاؤں میں ہلچل مچ گئی،کافی مشقت کے بعد گاؤں والے و فائربریگیڈ عملے نے آگ پر قابو پایا۔ اطلاع پاتے ہی روپیڈیہا پولیس موقع پر پہنچی اور ضروری کاروائی کر رہی ہے۔