ETV Bharat / city

بنارس: ڈاکٹر اکبر علی کا سڑک حادثے میں انتقال

ڈاکٹر اکبر علی بنارس کے مدن پورہ میں واقع جنتا سیوا ہسپتال کے سینیئر ڈاکٹر تھے ساتھ ہی پروانچل حج کے سیکرٹری تھے، آل انڈیا ریڈ کراس سوسائٹی کے سینئر ممبر کے ساتھ بنارس کے معروف سرجن تھے۔

dr akber ali deid
ڈاکٹر اکبر علی
author img

By

Published : Jun 28, 2021, 4:54 PM IST

بنارس کے معروف سماجی کارکن، مختلف ہسپتالوں میں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹر اکبر علی کا آج علی الصبح بنارس کے بُلا نالہ علاقے میں سڑک حادثے میں انتقال ہو گیا۔ وہ 61 برس کے تھے۔ ڈاکٹر اکبر علی کے انتقال سے پورا شہر سوگوار ہے۔

جمیعت علماء ہند و شہر کی سرکردہ شخصیات و معزز ہستیوں نے ڈاکٹر اکبر علی کے انتقال پر تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔ڈاکٹر اکبر علی الصبح اپنے معمول کے تحت اسکوٹی سے رام کٹورہ علاقے میں واقع ایک نجی ہسپتال میں ڈیوٹی کرنے جا رہے تھے اسی دوران کنکریٹ مکسر مشین ٹرک کی زد میں آکر شدید زخمی ہو گئے۔

علاقائی لوگوں و پولیس اہلکار نے زونل ہسپتال کبیرہ میں علاج کے لیے داخل کرایا تاہم ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا۔جائے حادثہ پر پہونچ کر کوتوالی پولیس نے ٹرک کو قبضے میں لے لیا ہے جبکہ ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہو گیا ہے۔ پولیس ٹرک کے نمبر کی مدد سے مالک کا پتہ لگا رہی ہے۔ اہل خانہ نے اس حادثے کو انتظامیہ کی لاپرواہی قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بنارس کی دالمنڈی طوائف خانہ سے کیسے بازارمیں تبدیل ہوئی

ڈاکٹر اکبر علی بنارس کے مدن پورہ میں واقع جنتا سیوا ہسپتال کے سینیئر ڈاکٹر تھے ساتھ ہی پروانچل حج کے سیکرٹری تھے، آل انڈیا ریڈ کراس سوسائٹی کے سینیئر ممبر کے ساتھ بنارس کے معروف سرجن تھے۔

ان کے انتقال کی اطلاع ملتے ہی شہر کے ڈاکٹروں و دانشوروں میں سوگ کی لہر ہے۔ ان کے لواحقین میں ایک بیٹا اور چار لڑکیاں ہیں۔ڈاکٹر اکبر علی کی نماز جنازہ آج بعد نماز مغرب دالمنڈی علاقہ کے ان کے رہائش گاہ کے سامنے ادا کی جائے گی۔

جبکہ پیلانی کٹرہ کے سامنے بابو میاں قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ ڈاکٹر اکبر علی کی رہائش گاہ پر شہر کی سرکردہ شخصیات کے ساتھ سینئر ڈاکٹرز سماجی کارکن و صحافیوں کی بڑی تعداد تعزیت کے لیے موجود ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.