ETV Bharat / city

بنارس: رمضان المبارک میں پریشانی نہیں ہوگی - رمضان المبارک میں پریشانی نہیں

ضلع بنارس کے ضلع مجسٹریٹ کوشل راج شرما نے رمضان المبارک کے پیش نظر لاک ڈاون کے باوجود مسلم کمیونٹی کو راحت دینے کے لیے اہم فیصلے کیے ہیں۔

District Magistrate Koshal Raj Sharma
ضلع مجسٹریٹ کوشل راج شرما
author img

By

Published : Apr 20, 2020, 11:21 PM IST

Updated : Jun 4, 2020, 3:19 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بنارس کے ضلع مجسٹریٹ کوشل راج شرما نے رمضان المبارک کے پیش نظر کچھ اہم فیصلے لیے ہیں۔

ضلع مجسٹریٹ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ شروع ہونے والا ہے، رمضان کے مہینے میں مسلمان بھائی سحری اور افطاری کرتے ہیں، لہذا وہ صبح کے وقت دودھ کے ساتھ بسکٹ ، روٹی یا دودھ کے پاؤڈر جیسی چیزیں کھاتے ہیں لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے تمام بیکری اور کارخانے بند ہیں۔

ممکن ہے کہ رمضان 23 یا 24 اپریل ’چاند نکلنے کے مطابق‘ سے شروع ہوگا۔ اس کے پیش نظر آج جاری کردہ حکم میں آنے والے ماہ رمضان المبارک کے پیش نظر افطار میں استعمال ہونے والی تمام کھانے کی اشیاء جیسے سیویین ، کھمری روٹی ، بسکٹ ، بھوجیہ ، روٹی وغیرہ بیکری اور کارخانوں کو تیار کرنے کی اجازت ہے۔

واضح رہے کہ لاک ڈاؤن کے پیش نظر بنارس کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کوشل راج شرما نے پورے ضلع میں سیکشن 144 کو موثر طریقے سے نافذ کر دیا ہے، سبھی افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس پر سختی سے عمل کرائیں ۔

Last Updated : Jun 4, 2020, 3:19 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.