اجتماعی رویت ہلال کمیٹی بنارس نے اعلان کیا ہے کہ 'آج یعنی 12 مئی کو رویت ہلال نہیں ہوئی ہے اور نہ کہیں سے شرعی ثبوت موصول ہوسکا ہے، اس لیے آج اعلان کیا جاتا ہے کہ عید الفطر کی نماز 14 مئی بروز جمعہ کو ادا کی جائے گی'۔
رویت ہلال میں اختلاف بنارس میں دو عیدالفطر کا امکان اجتماعی رویت ہلال کمیٹی بنارس کے صدر مولانا صوفی ذکی اللہ نے ای ٹی وی بھارت سے کہا کہ 'آج یعنی 29 رمضان کو چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا لیکن بنارس میں کہیں بھی چاند کی رویت نہیں ہوئی دیر رات تک اس حوالے سے کمیٹی کے علما نے غور فکر کیا، لیکن کہیں سے شرعی ثبوت موصول نہیں ہوسکا، لہذا اعلان کیا جاتا ہے کہ 14 مئی بروز جمعہ کو عید الفطر کی نماز ادا کی جائے گی۔کل 30 رمضان کا روزہ رکھا جائے گا۔ وہیں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے صدر شہر قاضی مولانا غلام یسین نے اعلان کیا ہے کہ 'چاند کی رویت کی شرعی شہادت موصول ہوچکی ہے، اس لیے 13 مئی بروز جعمرات عید الفطر کی نماز ادا کی جائے گی۔