اترپردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ کا امتحان گزشتہ 25 فروری سے شروع ہوا اور آئندہ پانچ مارچ تک جاری رہے گا ۔ اس دوران مدرسہ بورڈ کی جانب سے عرس خواجہ کے موقع پر تعطیل کا اعلان کیا جاتا ہے لیکن اس دن یعنی دو مارچ کو مدرسہ بورڈ نے امتحان کا وقت متعین کیا ہے کس کی وجہ سے مدارس انتظامیہ اور طلباء و طالبات تشویش میں مبتلا ہیں کہ مدرسہ بورڈ کے جانب سے نظام الاوقات میں تبدیلی کی جائے گی یا عرس خواجہ غریب نواز کے دن امتحان منعقد کیا جائے گا یا نہیں۔
اس سلے میں ابھی تک مدرسہ بورڈ رجسٹرار کی جانب سے کوئی بھی پیغام نہیں آیا ہے جس کی وجہ اسی نظام الاوقات پر امتحان منعقد ہوگا۔
وارانسی کے مدرسہ فاروقیہ سے نبی جان نے کہا کہ کہ ہر برس عرس خواجہ کے موقع پر مدرسہ بورڈ تعطیل کا اعلان کرتا ہے اور اس سے پہلے بھی امتحان عرس خواجہ کے موقع پر پڑے ہیں جس کو مدرسہ بورڈ نے دوسرے دن منعقد کیا ہے لیکن اس برس اس نوعیت کا کوئی اشارہ نہیں آیا جس کی وجہ سے طلباء و طالبات اور مدارس انتظامیہ تشویش میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر عرس خواجہ کو اسی دن نہیں منایا گیا تو اور دنوں میں منانے کا کیا مطلب ہے؟ انہوں نے کہا کہ عرس خواجہ کو مسلمان عقیدت و احترام سے مناتا ہے اس لیے اترپردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ 2 مارچ کے امتحانات کو کسی اور دن منعقد کرائے۔