نوجوان میں بڑھ رہی نشے کی عادت اور اس کے غلط اثرات پر طالبات نے ڈانس کے ذریعے نوجوانوں کو پیغام دیا کہ کس طرح نشہ ایک نوجوان کو تباہ کر دیتا ہے۔
اس طرح ہندو مذہب میں ستی پرتھا کے خلاف طالبات نے ڈانس کر پیغام دیا کہ ستی پرتھا معاشرے کا ناسور تھا۔ آپ کو بتادیں کہ ہندو مذہب میں ستی پرتھا رواں تھی لیکن انگریزوں کے ذریعے ستی پرتھا پر پابندی عائد کردی گئی۔ تاہم بھارت میں ستی پرتھا سخت جرائم کی زمرے میں آتی ہے۔
بی ایچ یو کی طالبہ انشکا نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لڑکیوں کے تحفظ پر بھی ڈانس کے ذریعے پیغام دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سماج کو لڑکیوں کے تعلق سے نظریہ بدلنا چاہیے اور انہیں آزاد جینے کا حق دینا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ لڑکیاں کیا کھائیں کیا پہنیں اور کس طرح سے رہیں یہ انہیں اپنے طور سے فیصلہ کرنے کا حق ہونا چاہیے۔