ETV Bharat / city

بنارس: کورونا مریضوں کی تعداد پچاس سے تجاوز - بنارس میں کورونا

بنارس میں کورونا کے تین نئے مریضوں کی تصدیق ہونے کے بعد ضلع میں کورونا مثبت مریضوں کی تعداد 52 ہوگئی ہے۔

confirmation of three new corona patients in banaras
بنارس: کورونا مریضوں کی تعداد پچاس سے تجاوز
author img

By

Published : Apr 29, 2020, 4:47 PM IST

Updated : Apr 29, 2020, 8:58 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بنارس میں کورونا وائرس کے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

ضلع مجسٹریٹ کوشل راج شرما کے مطابق بدھ کے روز تین کورونا مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔ یہ تینوں مریض سپتاساغر دوامنڈی کے تاجر کے رابطے میں آئے تھے جس کے سیمپل جانچ کے لیے بھیجا گیا تھا۔

تینوں مریضوں میں ایک مہر مورگنج علاقے سے تعلق رکھنے والے دوا فروش ہیں جن کی عمر 43 برس ہے، وہ وارانسی سے دوائیں خرید کر بہار میں سپلائی کرتے ہیں۔

دوسرا مریض بھی ایک دوا تاجر ہے جس کی عمر 25 برس ہے یہ میدا گین کے رہے والے ہیں۔

تیسرا 29 سالہ سپتا ساگر منڈی کے ایک دکان میں کام کرنے والا ملازم ہے۔ ان کا تعلق چھوٹی پیری چوک سے ہے۔

یہ لوگ گذشتہ دنوں ایک دوا تاجروں سے رابطے میں آئے تھے جس کی وجہ سے آج ان کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

بنارس میں کورونا مثبت مریضوں کی تعداد مجموعی طور پر 52 ہو گئی ہے۔ وہیں کورونا کے کیسز کو دیکھتے ہوئے ضلع میں کل 17ہاٹ اسپاٹ بنائے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز دوا کاروباری کے رابطے میں آنے کی وجہ سے 8 افراد کا کورونا مثبت پایا گیا تھا آج تین افراد اسی دوا کاروباری کے رابطے میں آنے سے مثبت پائے گئے ہیں۔

گذشتہ روز بنارس میں 12 کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد ضلع مجسٹریٹ نے شہر میں سبزی منڈی و دیگر ضروری اشیاء کی دوکان کو بند کردیا ہے۔

Last Updated : Apr 29, 2020, 8:58 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.