ریاست اترپردیش کے شہر بنارس واقع دریائے گنگا کے ساحل پر آباد بھارت کا قدیم شہر اپنی تاریخی و تہذیبی حیثیت کے لیے پورے ملک میں منفرد شناخت رکھتا ہے لیکن اب اس کی خوبصورتی میں مزید چار چاند لگانے کے لیے ضلع انتظامیہ نے گنگا کے لہروں میں بوٹ لائیبریر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ضلع انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بوٹ لائبریری بہت جلدی حقیقیت میں تبدیل ہوکر عوام کے سامنے ہوگی جس سے نہ صرف یہاں کے سیاح استفادہ کرسکیں گے بلکہ عوام بھی اس لائبریری کا فائدہ اٹھائے گی۔
ڈی ای او ایس وی پی سنگھ نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے ایک خط موصول ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بنارس کے گھاٹوں پر بوٹ لائبریری بنائی جائے گی۔
اس سلسلے میں بنارس کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کوشل راج شرما و مونسپل کارپوریشن کی مشترکہ تعاون سے یہ کام بہت جلد حقیقت میں تبدیل ہو جائے گا جس کی تیاریاں جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس لائبریری سے نہ صرف یہاں کے سیاح فائدے فائدہ اٹھا سکیں گے بلکہ یہ عوام کے لیے بھی ہوگی، اس لائبریری میں مذہبی، تاریخی اور تہذیبی روایت سے متعلق کتابیں موجود ہوں گی جس میں نہ صرف بنارس کی تاریخ ہو گی بلکہ کی مذہبی مقامات کی تاریخ اور اس سلسلے میں دلچسپ معلومات بھی موجود ہوں گی۔
خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے طلباء طالبات سے کو کتابوں سے جوڑنے کے لیے یہ ایک انوکھی پہل کی گئیں ہے اس سلسلے میں راجکیہ لائبریری کو وائی فائی جیسے سہولتوں سے لیس کیا جارہا ہے۔
اس کے علاوہ ہر ہفتے میں ایک دن ضلع لائبریری میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ خود جا کربچوں کو کتابیں زیادہ سے زیادہ پڑھنے کی جانب راغب کرتے تھے۔