ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے جب بنارس کے مختلف پولنگ بوتھز کا جائزہ لیا تو نظارہ کچھ اور ہی دیکھنے کو ملا، اکثر و بیشتر پولنگ بوتھ پر بنیادی سہولیات کا فقدان دیکھنے کو ملا، جبکہ سب سے برا حال محلہ بنگالی ٹولا میں بنائے گئے ماڈل پولنگ بوتھ کا دیکھا گیا۔
خیال رہے کہ بنارس میں ان دنوں گرمی کی شدت 45 ڈگری چل رہی ہے، ایسے میں کھلے میدان میں لوگوں کا لائن لگاکر حق رائے دہی کا استعمال کرنا مشکل ہوگا۔
اس کے علاوہ پولنگ افسران کے لیے بیت الخلا اور پینے کے پانی وغیرہ کا انتظام بھی نہیں کیا گیا ہے۔
اسی طرح شہر کے دیگر پولنگ بوتھز کا جائزہ لیا گیا جو ماڈل پولنگ بوتھ نہیں تھے وہاں پر تیاریاں تقریباً مکمل تھی، لیکن بیت الخلا وغیرہ کا انتظام وہاں پر بھی بہت اچھا نہیں تھا۔