ETV Bharat / city

بنارس: قبرستان میں صفائی اور پودا لگانے کی مہم کا آغاز - قبرستان صفائی مہم

بنارس میں انجمن اسلامیہ نے قبرستان صفائی مہم کا آغاز کیا ہے۔ جس کی ابتداء بنارس کے چھتن پورہ علاقے کے فردو شہید قبرستان سے ہوئی ہے۔

Banaras: Cleaning and planting campaign begins in Qabristan
بنارس: قبرستان میں صفائی اور پودا لگانے کی مہم کا آغاز
author img

By

Published : Oct 5, 2020, 5:12 PM IST

آج سے چھ برس قبل 2 اکتوبر 2014 کو وزیر اعظم نریندر مودی نے سوچھ بھارت مشن کا آغاز کیا تھا جس کا مقصد تھا کہ یہ مشن عوامی تحریک کی شکل میں تبدیل ہو اور بھارت کو گندگی سے نجات ملے۔ اس مشن کو کامیاب کرنے میں حکومت نے ہر ممکن کوشش کی تاہم زمینی حقائق پر کچھ خاص اثر نہیں دکھ رہا ہے۔

بنارس: قبرستان میں صفائی اور پودا لگانے کی مہم کا آغاز

بنارس میں انجمن اسلامیہ کے صدر شاہد علی عرف منا نے بنارس کے قبرستانوں کو صاف کرنے کی مہم شروع کی ہے۔ انہوں نے سوچھ بھارت سے متاثر ہوکر اس مشن کو عملی جامہ پہنانے کا عزم کیا ہے جس کے لیے انہوں نے قبرستان میں صفائی اور پودا لگانے کی مہم کا آغاز کیا ہے۔

Banaras: Cleaning and planting campaign begins in Qabristan
بنارس: قبرستان میں صفائی اور پودا لگانے کی مہم کا آغاز

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے شاہد علی خان نے بتایا کہ وہ قبرستان میں صفائی اور پودا لگانے اور لاوارث میت کو کفن دفن کا کام اپنے نجی خرچ سے 2001 سے کر رہے ہیں، لیکن جب 2 اکتوبر 2014 کو وزیراعظم نریندر مودی نے سوچھ بھارت مشن کا آغاز کیا تو حوصلے کو قوت ملی اور اسی مشن کو آگے بڑھانے کے لیے بنارس میں اس مہم کا آغاز کیا۔

انہوں نے بتایا کہ قبرستان صفائی مہم میں بنارس کے مختلف قبرستانوں کی عوام کے تعاون سے صفائی کریں گے اور پودا لگائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج بنارس کے چھتن پورہ علاقے میں واقع فردو شہید قبرستان کی صفائی کی، جو گنگا جمنی تہذیب کا سنگم ہے ایک طرف مندر تو دوسری طرف مزار ہے۔ یہاں پر پودا لگایا گیا ہے جس سے نہ صرف ماحول دوست قبرستان بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے بلکہ انسانی زندگی کے تحفظ میں بھی یہ مددگار ثابت ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.