ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے مولانا زائر حسن ایمانی نے کہا کہ حضرت امام حسین کے چہلم کو رواں برس بڑے پیمانے پر نہیں منعقد کیا گیا کیوں کہ کورونا وائرس سے بھی بچنا ہے اور حکومت کی گائیڈ لائینز پر عمل عمل بھی کرنا ہے۔
اہل بیت اطہار سے عقیدت رکھنے والے شیعان علی علیہ السلام نے اپنی عقیدت کا اظہار کیا ہے اور مجالس کا اہتمام کیا ہے، جس میں ذکر حسین، ذکر شہداء کربلا کیا گیا اور حضرت امام حسین نے نوع انسانی کا جو پیغام دیا ہے اسے عام کرنے کی ضرورت ہے۔ آج کی مجلس اسی موضوع پر تھی۔
بنارس میں شیعہ طبقہ دو دن چہلم کا اہتمام کرتے ہیں جس میں مجلس نوحہ خوانی جلوس کا اہتمام کرتے ہیں۔ کچھ علاقوں میں تعزیہ داری بھی کی جاتی ہے۔