ETV Bharat / city

بنارس میں گھر پر نماز ادا کرنے کی اپیل - appeal to offer namaz

علماءنے متفقہ طور پر جمعہ کی نماز گھر پر ادا کرنے کا فیصلہ لیا، مسجدوں میں چند لوگ ہی جمعہ کی نماز ادا کریں گے۔

علماء
علماء
author img

By

Published : Mar 25, 2020, 11:19 PM IST

کوویڈ 19 کے خدشے کے مدنظر بنارس میں علماء نے متفقہ طور پر مسجد کے بجائے گھر پر نماز ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔

علماءنے متفقہ طور پر جمعہ کی نماز گھر پر ادا کرنے کا فیصلہ لیا

ایک جانب جہاں کورنا وائرس پھیلنے سے روکنے کے لیے حکومت مختلف اقدامات کر رہی ہے اور گزشتہ روز وزیراعظم نریندر مودی نے پورے بھارت کو 21 دنوں تک لاک ڈاؤن کرنے کا اعلان کیا وہیں دوسری جانب مذہبی رہنما بھی اس وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں اور خاص طور پر مسلم سماج سے عبادات کے سلسلے میں مختلف اپیل بھی کر رہے ہیں۔

اس سلسلے میں بنارس کے علماء نے بھی متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ دو تین افراد کے علاوہ مسجد میں جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے نہ جائیں اپنے گھروں میں نماز پڑھیں اور نماز جمعہ میں بھی کم سے کم افراد مسجد جائیں۔

مولا نصیر سراجی نے کہا کہ وارانسی میں نماز جمعہ کی اذان اول کے پانچ منٹ بعد اذان ثانی یعنی خطبے کی اذان ہوگی اور خطبہ بھی بہت ہی مختصر میں پڑھا جائے گا اور نماز بھی اختصار کے ساتھ ادا کر مسجد سے فوراًواپس ہو جائیں گے۔

مولانا نصیر سراجی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کے پھیلنے سے روکنے کے لیے مسجدوں میں کئی اقدامات کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو تولیہ استعمال کرتے تھے اس کو ہٹا دیا گیا ہے وضو خانہ و بیت الخلا استعمال کرنے سے منع کر دیا گیا ہے اور نمازیوں سے یہ کہا گیا ہے کہ اپنے گھروں سے وضو کر کے آئیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.