ETV Bharat / city

اجین معاملے کی ویڈیو کی فارنسک جانچ کی جانی چاہیے: قاضیٔ شہر

مدھیہ پردیش کی اجین پولیس نے ویڈیو کی تحقیق کیے بغیر اقلیتی طبقے سے تعلق رکھنے والوں کو گرفتار کیا ہے۔

mp_ind_02_ujjain kazi_pkg_mpur10001
قاضی شہر مولانا شفیق الرحمن
author img

By

Published : Aug 23, 2021, 1:35 PM IST

Updated : Aug 23, 2021, 2:13 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے تاریخی شہر اجین میں عاشورہ کے موقع پر پولیس نے ناگوار نعرے لگانے کے معاملے کچھ لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ اس معاملے میں قاضیٔ شہر شفیق الرحمٰن نے کہا ہے کہ ویڈیو کی فارنسک جانچ کی جانی چاہیے۔ اگر کوئی قصوروار ہیں تو اسے سخت سزا ملنی چاہیے۔

دیکھیں ویڈیو

جانکاری کے مطابق جب عاشورہ کی رات کو لوگ تعزیہ داری کی زیارت کے لیے جمع ہوئے تو لوگ جم کر نعرے بازی کرنے لگے۔ جس کی اطلاع کسی نے پولیس کو دی کہ یہاں ناگوار نعرے بازی بھی کی جارہی ہے جس پر پولیس نے معاملہ درج کرکے کچھ لوگوں کو گرفتار کرلیا جس کا ویڈیو اب بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہا ہے۔

مزید پڑھیں: Mob lynching: اندور میں مسلم نوجوان ہجومی تشدد کا شکار

معلوم ہو کہ محرم الحرام کا چاند نظر آتے ہی تاریخی شہر اجین میں مذہبی تقریبات کا انعقاد شروع ہوجاتا ہے، یہاں محرم الحرام پورے شہر میں بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے مگر گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی انتظامیہ نے جلوس کی اجازت تو نہیں دی تھی مگر تعزیہ داری کی اجازت دی تھی۔

Last Updated : Aug 23, 2021, 2:13 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.