مدھیہ پردیش کے ضلع اجین میں کووڈ 19 کے 17 نئے کیسز کے بعد کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 2948 ہوگئی ہے، جس میں 2400 مریض صحت یاب ہو کر گھر پہنچ گئے ہیں۔
چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر نے گشتہ شب ہیلتھ بلیٹن جاری کر کے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1093 نمونوں میں سے 17 کورونا پازیٹو پائے گئے ہیں۔ اس میں سے 11 اُجین شہر کے اور بڈ نگر کے تین، ناگدا کے دو اور مرید پور کا مریض شامل ہے۔ ضلع میں اب تک 2948 پازیٹو سامنے آئے ہیں۔ وہیں اب تک 93 افراد کی موت ہوچکی ہے اور 469 مریض اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
ضلع میں اب تک 92 ہزار 255 افراد کے نمونے لئے جا چکے ہیں۔