ETV Bharat / city

ادھم پور: زمینی تنازع قتل کیس کا اہم ملزم گرفتار - Murder case solved

ادھم پور پولیس کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ ادھم پور پولیس نے چوبیس گھنٹے کے اندر قتل کا معاملہ حل کر دیا۔

ادھم پور: زمینی تنازع کیس کا اہم ملزم گرفتار

author img

By

Published : Jul 4, 2020, 1:50 PM IST

گذشتہ روز جموں و کشمیر کے ادھم پور کے دھندیال علاقے سے ایک دردناک واقعہ سامنے آیا تھا، جہاں زمینی تنازع کی وجہ سے 26 سالہ نوجوان کو تیز دھار والے ہتھیاروں سے گلا کاٹ کر قتل کردیا گیا تھا۔ آج ادھم پور پولیس کو ایک بڑی کامیابی ملی ہے۔ پولیس نے کیس میں ملوث اہم ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

ادھم پور: زمینی تنازع کیس کا اہم ملزم گرفتار

اس جرم میں ملوث اس کا دوسرا ساتھی جس کی شناخت بھی کرلی گئی ہے، فی الحال وہ مفرور ہے اور پولیس اس کی تلاش کر رہی ہے۔ جس ہتھیار سے قتل کیا گیا تھا اسے بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ جس کی اطلاع آج ادھم پور کے ڈی آئی جی سوجیت سنگھ نے دیا۔

وہیں سوجیت سنگھ نے اس کامیابی پر اپنی پوری ٹیم کو مبارکباد بھی پیش کی اور یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ جلد ہی دیگر ملزمان بھی پکڑے جائیں گے اور ان کے خلاف مناسب دفعات کے ساتھ کارروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.