ETV Bharat / city

پامپور میں پرائیویٹ اسکول ٹیچر کی لاش برآمد

پامپور میں واقع شار شالی میں 32 سالہ پرائیویٹ اسکول ٹیچر کی لاش اتوار کے روز برآمد ہوئی۔ اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سب ڈسٹرکٹ اسپتال پامپور بھیج دیا اور طبی و قانونی کارروائیوں کو مکمل کرنے کے بعد متوفی کی لاش کو آخری رسومات کے لیے اس کے اہل خانہ کے حوالے کردیا۔

پامپور میں پرائیویٹ اسکول ٹیچر کی لاش برآمد
پامپور میں پرائیویٹ اسکول ٹیچر کی لاش برآمد
author img

By

Published : Nov 14, 2021, 7:01 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں واقع پامپور علاقے کے شام شار سے 32 سالہ پرائیویٹ اسکول ٹیچر کی لاش پھانسی پر لٹکی ہوئی ملی۔

پامپور میں پرائیویٹ اسکول ٹیچر کی لاش برآمد

ایک پولیس افسر نے بتایا کہ ایک نوجوان سہیل احمد لون ولد غلام محمد لون شار شالی جو ایک مقامی پرائیویٹ اسکول میں بطور استاد کام کر رہے تھے۔ وہ آج صبح شار میں اپنی رہائش گاہ پر سیلنگ پنکھے سے لٹکے ہوئے پائے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے لاش کو سب ڈسٹرکٹ اسپتال پامپور لے گئی اور طبی و قانونی کارروائیوں کو مکمل کرنے کے بعد متوفی کی لاش کو آخری رسومات کے لیے اس کے اہل خانہ کے حوالے کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: قابل فخر کارنامہ انجام دینے والا بینائی سے محروم نوجوان محمد اشرف

پولیس افسر کا مزید کہنا تھا کہ موت کی اصل وجہ اور انتہائی اقدام کے پیچھے وجوہات جاننے کے لیے قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور اس بات کا پتہ لگایا جا رہا ہے کہ موت کی اصل وجہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.