گورنمنٹ ڈگری کالج ادھمپور سے افسران کو ان کے پولنگ مراکز پر روانہ کیا گیا۔ سخت سکیورٹی کے درمیان انہیں گورنمنٹ ڈگری کالج سے روانہ کیا گیا۔
غورطلب ہے کہ کل دو حلقوں میں ووٹنگ ہونی ہے۔ ساتویں مرحلہ کے انتخاب کے لیے 38 بسوں، 11 منی بسوں اور چار ٹیمپو کو روانہ کیا گیا ہے، ساتھ میں سات گاڑیوں کو ریزرو گاڑیوں کے طور پر بھی بھیجا گیا ہے، تاکہ اگر راستے میں کوئی گاڑی خراب ہو جاتی ہے تو ان گاڑیوں کو استعمال کیا جا سکے۔
مزید پڑھیں:
ساتویں مرحلے سے قبل جنوبی کشمیر میں انٹرنیٹ خدمات معطل
جموں و کشمیر میں جاری ڈی ڈی سی انتخابات کے چھ مرحلے کی ووٹنگ مکمل ہوچکی ہے۔ پہلے چھ مرحلوں کے لیے پرُامن طریقے سے ووٹنگ ہوئی اور ووٹنگ کے دوران کسی بھی طرح کا ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔