یہ پروگرام ادھمپور گورنمنٹ ڈگری کالج میں منعقد کیا گیا جس میں 16 کالجوں سے 15 طلبأ و طالبات نے حصہ لیا۔ اس موقع پر سائبر کرائم کے ماہر ایس ایس پی یاسین کیچلو نے طلبأ و طالبات کو سائبر کرائم کے تعلق سے مفید معلومات فراہم کیں۔
اس موقع پر ضلعی قانونی خدمات اتھاریٹی کی سیکریٹری سندیپ کور نے کہا کہ اس بیداری پروگرام کا مقصد آج کے نوجوانوں کو سائبر کرائم کے تعلق سے آگاہ کرنا تھا تاکہ اس طرح کے جرائم سے خود کو بچاسکیں۔