جموں و کشمیر کے دیگر حصّوں کی طرح رنگوں کے تہوار "ہولی"کو ضلع ڈوڈہ میں روایتی جوش و جذبے اور مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔Holi Celebration In Doda
ہولی کے تہوار کے موقع پر قصّبہ کے لوگوں نے ایک دوسرے پر رنگ چھڑکے اور منفرد انداز میں اپنے مکانات بھی سجائے۔ضلع میں اکثریتی طبقہ کے لوگوں نے بھی اپنے ہندو بھائیوں کو رنگوں کے تہوار کے موقع پر نیک دن مبارک باد پیش کی۔
ضلع ڈوڈہ کے مختلف حصوں میں ہولی روایتی خوش و خروش کے ساتھ منائی گئی اور بچوں کو ایک دوسرے پر رنگ پھیلاتے ہوئے دیکھائی دیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں:
ضلع صدر مقام پر 10 راشٹریہ رائفلز کے جوانوں نے مقامی لوگوں کے ساتھ رنگوں کا تہوار منائی۔ ضلع کے تمام چھوٹے بڑے مندروں میں عقیدت مندوں کا تانتا لگا رہا۔قصّبہ ڈوڈہ میں مندروں کو بھی سجایا گیا تھا ،ساتھ ہی ہولی کے مقدس تہوار کے موقع پر ہندو دھرم کے لوگوں نے مندروں میں جاکر خصوصی پوجا پاٹ کی اورجموں و کشمیر میں امن استحکام کے لیے دعائیں مانگی۔