ETV Bharat / city

ادھمپور: ڈی ڈی سی چیئرمین اور وائس چیئرمین کے لئے بی جے پی نے ناموں کا اعلان کیا - ڈی ڈی سی انتخابات کے نتائج

ڈی ڈی سی انتخابات کے نتائج کے بعد ڈی ڈی سی چیئرمین اور وائس چیئرمین کے عہدے کو لے کر بحث شروع ہوگئی تھی لیکن ریزرویشن روسٹر جاری نہ ہونے کی وجہ سے کسی کے نام پر مہر نہیں لگ پا رہی تھی۔

ادھمپور: ڈی ڈی سی چیئرمین اور وائس چیئرمین کے لئے بی جے پی نے ناموں کا اعلان کیا

author img

By

Published : Feb 6, 2021, 3:50 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ادھمپور میں جمعہ کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے لال چند اور جوہی منہاس کو ڈی ڈی سی چیئرمین اور وائس چیئرمین کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ڈی ڈی سی انتخابات کے نتائج کے بعد ڈی ڈی سی چیئرمین اور وائس چیئرمین کے عہدے کو لے کر بحث شروع ہوگئی تھی لیکن ریزرویشن روسٹر جاری نہ ہونے کی وجہ سے کسی کے نام پر مہر نہیں لگ پا رہی تھی۔

حکومت کی طرف سے جاری کردہ ریزرویشن روسٹر کے مطابق ادھمپور میں ڈی ڈی سی چیئرمین کو شیڈول کاسٹ کے لئے مختص کر دیا گیا ہے۔

اس کے بعد سے ہی لال چند کے نام پر بات چیت شروع ہوگئی تھی حالانکہ تین ڈی ڈی سی، ادھمپور میں شیڈول کاسٹ سے ہیں، ان میں لال چند کا نام سب سے آگے تھا۔

دراصل لال چند نے ادھمپور -2 سیٹ سے زبردست کامیابی حاصل کی تھی۔

وہیں بی جے پی کے ریاستی جنرل سکریٹری اشوک کول اور سابق ڈپٹی وزیر اعلیٰ کویندر گپتا چیئرمین اور وائس چیئرمین کے عہدے کے ناموں کو نامزد کرنے کے لئے جمعہ کو ادھمپور پہنچ چکے ہیں۔

بی جے پی آفس میں اس سے متعلق ایک میٹنگ کا اہتمام بھی کیا گیا۔ سابق وزیر پون گپتا اور سابق رکن اسمبلی آر ایس پٹھانیا نے بھی اس میٹنگ میں شرکت کی۔ طویل بحث و مباحثے کے بعد اشوک کول نے چیئرمین کے لئے لال چند اور وائس چیئرمین کے لئے جوہی منہاس کے ناموں کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کسانوں کو روکنے کے لیے 50 ہزارسکیورٹی اہلکار تعینات

دراصل بی جے پی کے پاس کل 11 ڈی ڈی سی ہیں اور اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ڈی ڈی سی چیئرمین اور وائس چیئرمین بی جے پی سے ہی بنیں گے۔

واضح رہے کہ ادھمپور میں ڈی ڈی سی چیئرمین اور وائس چیئرمین کے عہدوں کے لئے 8 فروری کو انتخابات ہونے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.