تفصیلات دیتے ہوئے مشن ڈائریکٹر جموں و کشمیر این ایچ ایم ، محمد یاسین چودھری نے بتایا کہ ضلع اسپتال ادھمپور نے 50 لاکھ روپے کی ایوارڈ رقم جیتنے والے ضلعی ہسپتالوں کے زمرے میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ 3 لاکھ روپے کا تعریفی ایوارڈ ڈسٹرکٹ اسپتال ریسی کو دیا گیا ہے۔
کمیونٹی ہیلتھ سینٹرس( سی ایچ سی ) کے زُمرے میں اوّل انعام جموں صوبہ کے ہی کمیونٹی ہیلتھ سنٹر کٹرہ، ریاسی کو دیا گیا ہے ۔صحت و طبی تعلیم محکمہ کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری اَتل ڈولو اور نیشنل ہیلتھ مشن کے مشن ڈائریکٹر یاسین چودھری نے ایوارڈ یافتہ صحت مراکز کو مبارک باد پیش کی۔
انہوں نے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں وکشمیر، چیف میڈیکل اَفسران، میڈیکل سپر اِنٹنڈنٹوں، ان کے کارنامے کے لئے بلاک میڈیکل اَفسران، اِنچارج میڈیکل اَفسران اور صحت سہولیات کی پوری ٹیم کی کوششوں کو سراہا۔
ان کے علاوہ کمیو نٹی ہیلتھ سنٹر رام گڑھ سانبہ کمیونٹی ہیلتھ سنٹر سندربنی کو بھی انعامات سے سرفراز کیا گیا ہے۔