جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں جرنلسٹس ایسوسی ایشن ادھم پور کے ممبران نے ایم ایس او ڈاکٹر جتندر سنگھ کے دورے کو کوریج نہ کرنے کی اجازت دیے جانے کے بعد انتظامیہ کے غیر سنجیدہ رویہ کے خلاف احتجاج کیا اور یوم سیاہ منایا۔
انتظامیہ کے خلاف اپنا احتجاج درج کرنے کے لیے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے صحافیوں نے ایک بڑی تعداد میں ڈپٹی کمشنر آفس ادھم پور سے ایک خاموش مارچ کیا اور مختلف بازاروں سے گزرنے کے بعد فاؤنٹین چوک کے قریب گول بازار میں اختتام پذیر کیا۔ اس دوران ان کے ہاتھوں میں پلے کارڈ بھی تھے۔
سینئر صحافی پردیپ بخشی، رمیش گپتا اور امت ماہی نے اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کے غیر سنجیدہ رویہ کی مذمت کی۔
انہوں نے کہا کہ 'جمہوریت کا چوتھا ستون میڈیا نے ہمیشہ عوام کی مشکلات کو اجاگر کرنے اور حکومت کی کامیابیوں اور اسکیموں کے بارے میں لوگوں کو بیدار کرنے کے لیے کام کیا ہے۔'
صحافیوں کا کہنا ہے کہ 'جب تک انتظامیہ صحافیوں سے معافی نہیں مانگتی ہے تب تک وہ کسی بھی سرکاری تقریب کو کور نہیں کریں گے۔'
سمت شرما، دیپنکر گپتا اور آشیش دت نے کہا کہ 'صحافی برادری صحافت کی رہنما اصول، اخلاقیات اور شرائط سے واقف ہے اور انہوں نے ہمیشہ ان اصولوں کو برقرار رکھا ہے، لیکن انتظامیہ اور پولیس کے ذریعہ ہمیشہ ہراساں کیا جارہا ہے۔'
صحافیوں نے کہا کہ 'یہ انتہائی حیرت کی بات ہے کہ پہلی بار ضلع میں کام کرنے والے میڈیا افراد کو واٹس ایپ میسج کے ذریعے بتایا گیا کہ 'انہیں ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے دورے کا احاطہ کرنے کی اجازت نہیں ہے۔'