ETV Bharat / city

قومی ڈاکٹر ڈے: ویمن انروہیل کلب ادھمپور تنظیم نے ڈاکٹروں کو اعزاز سے نوازا

author img

By

Published : Jul 1, 2021, 7:56 PM IST

ویمن انروہیل کلب ادھم پور نے کورونا دور میں عظیم قربانیاں اور خدمات دینے والے ان کورونا وارئیر ڈاکٹرز کو سلام کیا اور کہا کہ یہ ملک ان کی بے لوث خدمت کا قرضدار رہے گا۔

ویمن انروہیل کلب ادھمپور تنظیم نے ڈاکٹروں کو اعزاز سے نوازا

جموں و کشمیر کے ضلع ادھمپور میں انروہیل کلب ادھم پور کی جانب سے آج ڈاکٹر ڈے کے موقع پر ڈاکٹروں کو اعزاز سے نوازا گیا۔

اس دوران ویمن انروہیل کلب ادھم پور نے کورونا دور میں عظیم قربانیاں اور خدمات انجام دینے والے ان کورونا وارئیر ڈاکٹرز کو سلام کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک ان کی بے لوث خدمت کا قرضدار رہے گا۔

اس موقع پر کلب کی انچارج موہنی بیگاڑ نے بتایا کہ ان کی وویمن این جی او وہی سماجی خدمات انجام دیتی ہے جو پوری ضلع میں موجود 50 دیگر کلب کے تھیم کے مطابق ہوتا ہے، یہ تھیم کلب کی ضلعی چئیرمین طئے کرتی ہیں۔

اسی دوران ضلع آئی ایس او پریتی کھجوریا نے بتایا کہ آج انروہیل کلب ادھمپور کی جانب سے ڈاکٹروں کو ان کی سماجی خدمات کے لیے اعزاز سے نوازا جارہا ہے۔ان ڈاکٹروں نے اپنے گھر پریوار کو چھوڑ کر اپنے کام کو اولین ترجیح دی ہے۔ انہوں نے سماج کے تئیں بنا رکے بنا تھکے اپنی خدمات اور فرض انجام دئیے ہیں، ان کی اس بے لوث خدمات کو آج ہم اعزاز سے نواز رہےہیں۔ ساتھ میں اس کے ذریعہ ہماری تنظیم سماج کے تئیں اپنی ذمہ داری کو فروغ دے رہی ہے اور کوشش کر رہی ہے کہ این جی او کی طرف سے چھوٹے چھوٹے کام کرکے سماج کی کچھ مدد کی جاسکے۔

مزید پڑھیں:National Doctor’s Day: صحت مند معاشرے کی تشکیل کرنے والے محسن

اس موقع پر ڈاکٹر کے سی ڈوگرا(سی ایم او)، ڈاکٹر محمد یٰس( بی ایم او)، ڈاکٹر دپیک کول، ڈاکٹر ونود گپتا، ڈاکٹر آدتیہ چوپڑا، ڈاکٹر پونم کھجوریا، ڈاکٹر کنو بگیڑا، ڈاکٹر موہت گپتا، ڈاکٹر وشال گپتا کو اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر بیدھان چندر رائے کا یوم پیدائش اور یوم وفات دونوں یکم جولائی کو ہی ہے لہذا اس دن کو ان کے اعزاز میں منایا جاتا ہے۔ نیشنل ڈاکٹرز ڈے منانے کا مقصد لوگوں کو اس دن ڈاکٹرز کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا جانا ہوتا ہے۔ ساتھ ہی زندگی میں ڈاکٹرز کے تعاون کو سراہا جاتا ہے۔ یہ خصوصی دن ان تمام ڈاکٹرز اور صحت کے کارکنوں کے لئے وقف ہے جو اپنی جان خطرے میں ڈال کر لوگوں کی خدمت کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.