جیسے ہی لوگوں کو اس بارے میں معلوم ہوا کہ کانگریس امیدوار وکرمادتیہ سنگھ، جیتیندر سنگھ سے تین لاکھ ووٹوں سے پیچھےہیں، جس کے بعد لوگ کاؤنٹنگ سینٹر کے باہر جمع ہونا شروع ہو گئے اور پارٹی کارکنان رقص کرنے لگے۔
کچھ دیر کے بعد جیتیندر سنگھ بھی باہر آئے اور لوگوں کا خیر مقدم کیا۔
میڈیا سے روبرو ہوتے ہوئے انہوں نے لوگوں کا شکریہ ادا کیا، مگر اس دوران میڈیا پر ان کا غصہ صاف دکھائی دے رہا تھا۔ وہ ہر بات میں میڈیا پر بھی نکتہ چینی کرتے نظر آئے۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں نے دیکھا ہے کہ ترقی ہوئی ہے لیکن کبھی میڈیا کو یہ سب نظر نہیں آیا۔
وہیں انہوں نے ترقیاتی کاموں کا سہرا وزیر اعظم نریندر مودی کے سر چڑھایا۔