جیل کے احاطے میں منعقدہ ایک تقریب میں ڈپٹی کمشنر ادھم پور ڈاکٹر پیوش سنگلا کے ذریعے خواتین قیدیوں کو سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔
واضح رہے کہ یہ سرگرمیاں بھارتی حکومت کے دیہی سیلف ایمپلائمنٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے ذریعے شروع کی گئی ہیں۔
سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کے بعد قیدیوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر پیوش سنگلا نے کہا کہ 'ہُنر پر مبنی تربیتی کورس سے خواتین جیل سے رہا ہونے کے بعد خود روزگار کمانے کی اہل ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا اپنے ہُنر سے خواتین عزت کی روزی کمانے میں کامیابی حاصل کریں گی۔
قابل ذکر ہے کہ بیس قیدیوں میں سے دس خواتین قیدیوں نے دسویں جماعت تک تعلیم حاصل کی ہوئی ہیں۔